Posts Tagged ‘Islamic Jurisprudence’

فقہی مقالات(اول تا ششم)(Fuqahi Muqalaat Vol 1-6)

اگست 25, 2012

اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ نے حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہم العالی کو ہر میدان میں اور خاص طور پر فقہی میدان میں جو بلند مقام عطا فرمایا ہے وہ محتاج بیان نہیں، آپ نے جس دقیق فقہی موضوع پربھی قلم اٹھایا ، الحمد لله اس موضوع پر سیر حاصل بحث فرمائی۔

زیر نظر مجموعہ حضرت والا کے اردو اور عربی زبان میں لکھے گئے فقہی مقالات پر مشتمل ہے،چونکہ یہ مقالات ایسے مفید موضوعات پر لکھے گئے ہیں جن پر واقفیت حاصل کرنے کی ضرورت علماء اور طلباء کے علاوہ عام لوگوں کو بھی پیش آتی رہتی ہے، چنانچہ عوام بھی ان موضوعات سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے علماء سے بار بار سوال کرتے ہیں۔اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ مجموعہ پیش خدمت ہیں،تمام حضرات سے درخواست ہے کہ وہ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس سلسلے کو صدق اور اخلاص کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، اور اس کو شرف قبولیت عطا فرمائے،ا ور حضرت والا مدظلہم کی عمر اور صحت میں برکت عطا فرمائے اور ان سے دین کی زیادہ سے زیادہ خدمت لے،آمین۔

إظهار التحسین فی إخفاء التامین(Izhar-ut-Tehseen fi Ikhfa-ut-Tamee)

جولائی 19, 2012

احناف کرام اور غیر مقلدین حضرات کے درمیان  نماز میں سورة فاتحہ کے بعد آمین کہنے میں اختلاف نہیں بلکہ آمین بالجہر اور عدم جہر میں ہے۔ نفس آمین میں کوئی اختلاف نہیں۔ بات یہ ہے کہ احناف کرام آمین کے آہستہ کہنے کو مسنون قرار دیتے ہوئے اولی سمجھتے ہیں، اور غیر مقلدین حضرات آمین بالجہر کہنے پر مصر ہے۔ احناف کا موقف یہ ہے کہ آنحضرت صلی الله علیه وسلم نے شروع میں آمین بالجہر کیا پھر جہر چھوڑ دیا جب کہ غیر مقلدین حضرات کا اصرار ہے کہ آپ نے وفات تک اس کو نہیں چھوڑا۔ دونوں کے دلائل کیا ہیں؟ کس کے دلائل میں کتنی قوت اور کتنا وزن ہے؟ کس کے پاس ٹھوس اور وزنی دلائل ہیں اور کس کا مدار مغالطات پر ہے؟ ان تمام سوالوں کا جواب تو انشاء الله کتاب مذکورہ کتاب کے پڑھنے سے ناظرین کرام کے سامنے واضح ہو جائے گا۔اللہ سے دعا ہے کہ اس سعی کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے اور ہم سب کیلئے ذریعہ آخرت بنائے۔آمین

فقہ حنفی کے اصول و ضوابط (Fiqah Hanafi k Usool wa Zawabit)

دسمبر 21, 2010

اصول فقہ کے موضوع پر مجتہدین کے زمانہ سے اہل فقہ و فتاوی کتابیں لکھتے چلے آرہے ہیں، مذاہب حقہ میں سے ہر مسلک و مذہب کے اصول پر کتابیں لکھی گئی ہیں۔ فقہ حنفی کے مسلک اور امام ابو حنیفہ کے مذہب کو سامنے رکھتے ہوئے متعدد محققین احناف نے اصول فقہ پر تصنیف و تالیف کاکام کیا ہے ۔ متاخرین فقہاء کے مدون کردہ اصول فقہ کی دو قسمیں معلوم ہوتی ہیں۔ ایک تو وہ اصول فقہ جس میں الفاظ و معانی کے اعتبار سے مباحث ذکر کئے جاتے ہیں۔ اصول فقہ کا ایک حصہ اور بھی ہے جو اس سے کچھ مختلف ہے جس کے مضامین و مباحث اس سے جداگانہ ہوتے ہیں، جس میں عر رواج، تشبہ، عموم، بلوی، حیلہ، تاویل، تحریف، تداخل عبادتین، علت و حکمت وغیرہ اصولی مباحث ہوتے ہیں۔اصول فقہ کے پہلے جز پر اردو میں بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن دوسرے حصہ پر اردو میں کوئی کتاب نظر میں نہ آئی تھی، پیش نظر رسالہ میں حکیم الامت مجدد ملت کے گرانقدر ملفوظات بیش بہا مواعظ اور جملہ محققانہ تصانیف کو سامنے رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے اور اصول فقہ سے متعلق حضرت تھانوی کے کلام کو سامنے رکھتے ہوئے مرتب کیا ہے اور اصول فقہ سے متعلق حضرت تھانوی کے کلام میں جو بھی بات موجود تھی ان تمام شہ پاروں کو حسن ترتیب کے ساتھ چن چن کر اصول فقہ کی لڑی میں پرو دیا ہے۔اﷲسے دعا ہے کہ اس کتاب کو امت مسلمہ کے لئے نافع بنائے حضرت رحمہ اﷲاور ہم جملہ متوسلین کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین

تاریخ الفقہ(Tareekh-ul-Fiqah)

ستمبر 21, 2010

فن تاریخ ہمیشہ ہر ترقی یافتہ اور مہذب قوم کا مرکز نظر رہا ہے، ہمارے بزرگوں نے اس فن کو معراج کمال پر پہنچایا ، ہمارے اسلاف کرام کا معمول تھا کہ ہر فن، ہر ایجاد، ہر علم کی تاریخ میں کتابیں اور مضامین مرتب فرماتے تھے،کیونکہ صحیح تاریخ کا معلوم نہ ہونا لوگوں کو اس کے متعلق ہمیشہ مغالطہ اور شبہات میں مبتلا رکھتا ہے۔یہی حال فقہ سے بے خبری کا ہے کہ صحیح تاریخ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے عوام فساد عقائد میں مبتلا ہوئے اور مخالفین نے ہمیشہ مذہب تقلید کو خیرالقرون سے باہر ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن مولف کتاب نے مختصر عبارت میں مستند حوالوں سے ثابت کیا ہے کہ تقلید ابتدائے اسلام سے ہے ۔یہ کتاب نہایت تحقیق و تلاش و تجسس کے بعد مرتب کی گئی ہے اور اس میں نہایت وسیع اور اہم و مفید معلومات جمع کی گئی ہے۔حق تعالی اس تالیف کو قبول فرمائے اور سلف صالحین اور ائمہ مجتہدین پر طعن کرنے والوں کے لیے موجب ہدایت بنائے اور مولف موصوف کو دارین میں اس کا اجر عطا فرمائے، آمین اور قیامت کے دن ہم سب کو ان حضرات کے زمرہ میں حشر فرمائے

Tadween Fiqah wa Usool-e-Fiqa (تدوین فقہ و اصول فقہ)

جون 12, 2010


مولانا مناظر احسن گیلانی کے نام سے کون واقف نہیں، منفرد اسلوب اور مطالعہ کی وسعت انکی ہر تحریر سے عیاں ہے۔ زیر نظر کتاب بھی ان کے شاگرد کا ایم اے کا مقالہ ہے لیکن مولانا ممدوح کی بے انتہا معاونت کی وجہ سے یہ بھی شاگرد کے بجائے استاد ہی کی طرف منسوب ہے۔ مولانا کی ایک اور کتاب مقدمہ تدوین فقہ کے بعد ان مقالہ جات میں بنیادی موضوع فقہ کی تدوین اور اصول فقہ کی تدوین کے مختلف تاریخی مراحل کا بخوبی تذکرہ موجود ہے جس کی وجہ سے فقہ کی اہمیت اور اس کے تدریجی مراحل سے ناواقف لوگوں کے اعتراضات کا بخوبی حل ہو جاتا ہے۔

Taqleed ki Sharai Hesiat (تقلید کی شرعی حیثیت)

اگست 4, 2009

Tql_Tqiاجتہاد و تقلید کے مسئلہ پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے، اور مولف کتاب کو اس بحث و مناظرہ میں الجھنا پسند نہیں، لہٰذا یہ کو ئی بحث و مناظرہ کی کتاب نہیں، بلکہ مسئلہ تقلید کی علمی تحقیق ہے اور اس کا مقصد امت مسلمہ کی اس عظیم اکثریت کا موقف واضح کرنا ہے جو تقریباً ہر دور میں ائمہ مجتہدین کی تقلید کرتی آئی ہے، نیز تقلید کے مسئلے میں افراط و تفریط سے ہٹ کر اس راہ اعتدال کی نشاندہی کرنا مقصود ہے جس پر اہل سنت علماءکی بھاری اکثریت گامزن رہی ہے، لہٰذا اس کو بحث و مناظرہ کے جذبہ سے نہیںبلکہ علمی حیثیت ہی میں دیکھا اور پڑھا جائے۔ تقلید کے خلاف پروپیگنڈہ آجکل متجددین اور اباحیت پسندوں کی طرف سے بھی شدو مد کے ساتھ ہو رہا ہے، امید ہے کہ انشاءاﷲ یہ رسالہ ان شبہات کو دور کرنے میں بھی معاون ہوگا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ناچیز کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے، اور یہ مسلمانوں کے لئے نافع اور مفید ثابت ہو۔ آمین

Ijteha-o-Taqleed ka Aakhri Faisla (اجتہاد و تقلید کا آخری فیصلہ)

جولائی 29, 2009

Ijt_Fslزیر نظر رسالہ میں مولانا محمد زید مظاہری ندوی نے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی کی تحریروتقریر کے بیش خزانے سے اجتہاد و تقلید، قیاس شرعی،اجتہادی اختلافات کی حقیقت، تقلید شخصی، تقلید شخصی پر اشکالات کے جوابات، تلفیق،مذاہب اربعہ، فقلید جامد، فقہ حنفی کی خصوصیت و جامعیت، امام اعظم ابو حنیفہ ، اور غیر مقلدین کے بارے حکیم الامت کے انمول موتیوں بہترین ترتیب کے ساتھ جمع کیا ہے جس سے ہر طبقہ باآسانی استفادہ کر سکتا ہے۔ اللہ پاک مولف کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس مجموعہ کو ہر ایک کے لیے نافع بنائے۔آمین

Ahkam-e-Miyyat (احکام میت)

مئی 30, 2009

Ahm_Mytزیر نظر کتاب میں مولف نے مسلمان کے آخری لمحات سے لے عالم برزخ تک تمام مراحل کے متعلق احادیث نبویہ اور فقہی مساءل نہایت تفصیل و تحقیق سے جمع کیے گءے ہےں۔ اس کتاب میں تمام مساءل پر از ابتداء تا انتہاء نہایت محققانہ نظر کی ہے اور ہر عنوان کے تحت ہر فقہی کی تحقیق و تصدیق کی ہے۔ خصوصا مساءل و احکام متعلق شہید ؛ عدت؛ وراثت؛ ترکہ؛ وصیت؛ رسومات بدعت کو نہایت وضاحت و تشریحات کے ساتھ دور حاضر کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوءے تحریر کیا ہے۔ اس اعتبار سے اب یہ کتاب اپنے موضوع پر الحمد للہ نہایت جامع و نافع اور مستند ہے؛ اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے شرف قبولیت عطاء فرماءیں اور اس کے مطابق عمل کرنے والوں کو ہدایت فرماءیں۔آمین

Fiqh Hanfi Arab Nusoos (فقہ حنفی اقرب الی النصوص)

جنوری 19, 2009

fiq_nusزیر نظر رسالہ فقہ حنفی کی حقیقت اور اس کے اقرب الی النصوص ہونے کی لطیف بحث پر مبنی ہے۔ اس میں مختصرطور پر قیاس و اجتہاد اور تقلید شخصی کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی گءی ہے۔

Muhaddiseen k ha Fiqh aur Fuqaha ki Ahmiat (محدثین کے ہاں فقہ اور فقہاء کی اہمیت)

نومبر 6, 2008

muh_fiqفقہ و مجتہدین کے دفاع اور صحیح صورت حال کی وضاحت کیلءے ہندوستان کے علماء نے بنگلور میں فقہ اور فقہاء کی اہمیت سے متعلق ایک جلسہ منعقد کیا۔ اس محفل میں مولف کتاب نے اپنا ایک دقیق و عمیق اور ایک وقیع و رفیع علمی مقالہ ”فقہ و فقہاہت اور اجتہاد و مجتہدین اور حدیث و سنت اور اس کے فہم و فراست سے متعلق پیش فرمایا جس میں موضوع کی دل نشین تشریح کی گءی ہے۔
To defend the Akabireen-e-Fiqh-o-Hadith and explaination of true scenario, a conference was held by the Ulama-e-Bengalore. In this conference, the author presented his highly Research Thessis regarding the Topic and shared his valuable research and knowledge.