Archive for ستمبر, 2009

Fehm-e-Quran (فہم القرآن)

ستمبر 14, 2009

Fhm_Qrnزیر نظر کتاب میں فہم قرآن سے متعلق قدیم و جدید نظریوں پر مبسوط اور محققانہ بحث کی گئی ہے اور قرآن مجید کے آسان ہونے کی حقیقت کو دل نشین پیرایہ میں واضح کیا گیا ہے۔ نیز بتایا گیا ہے کہ وحی الہی اور کلام ربانی کا صحیح اور قطعی منشاءمعلوم کرنے کے لیے صاحب شریعت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور اقوال و اعمال کا معلوم کرنا کیوں ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں تدوین حدیث اور اس سے متعلقہ مضامین فتنہ وضع حدیث، اس فتنہ کی روک تھام، حدیث کے پایہ اعتبار، صحابہ کی عدالت ، کثرت سے روایت کرنے والے بعض صحابہ کے حالت، دور تابعین کی خصوصیات اور دیگر اہم عنوانات پر تفصیل سے کلام کیا گیا ہے۔دعا ہے کہ حق تعالی مصنف کی کاوش و سعی مشکور فرمائے اور طالبان حق اس سے زیادہ سے زیادہ نفع اٹھائیں۔ آمین

Talaq-e-Salaas aur Hafiz Ibn-e-Qaim (طلاق ثلاث اور حافظ ابن القیم)

ستمبر 14, 2009

Tlq_Ibnایک مجلس کی تین طلاق کا مسئلہ ایک آفت ناگہانی کے طور پر نازل ہوا اور اس سلسلے میں حافظ ابن القیم کا نام اس حیثیت سے بیچ میں آیا کہ جو لوگ ایسی تین طلاقوں کو ایک ہی ماننے کی رائے رکھتے ہیں ان کے دلائل اور موقف کی سب سے پہلے اور سب سے زیادہ شرح و بسط کے ساتھ ترجمانی آپ ہی کی کتابوں میں ملتی ہے۔علامہ ابن القیم نے اپنی تین کتابوں میں تین مختلف عنوانات سے طلاق کے اس مسئلے پر بہت تفصیلی بحث کی ہے، زادالمعاد، اعلام الموقعین، اور اغاثة اللہفان۔ زیر نظر تحریر دراصل علامہ ابن القیم کی تحریروں کا ایک مطالعہ ہے، مسئلہ کا حکم کیا ہے اور کیا نہیں ہے؟ یہ اس مطالعے کا موضوع نہیں اگرچہ ضمنا یہ قاری کو کسی نتیجے پر پہنچا دیتا ہے۔ اس کا موضوع صرف ابن القیم کے دعوے اور موقف کو ان کے دلائل کی روشنی میں پرکھنا ہے اسی لئے آپ اس میں دوسری طرف کے دلائل بالکل نہیں پائینگے۔اللہ سے دعا ہے کہ اس سعی کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور ہدایت کا ذریعہ بنائے۔آمین

Rasool-e-Akram SAWW ka Tareeqa-e-Namaz (رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ نماز)

ستمبر 1, 2009

Rsl_Nmzتقلید سے آزادی کی گمراہی اور انگریز کی سرپرستی میں آزاد ذہن طبقہ دو فرقوں میں بٹ گیا ایک نے اپنا نام اہل قرآن اور دوسرے نے اہل حدیث رکھ لیا۔ اور دونوں نے فقہ حنفی کے خلاف تحریروتقریر سے گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا کہ فقہ حنفی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ اور فقہ حنفی میں حدیث کے مقابلے میں قیاس کو ترجیح دی جاتی ہے۔ عوام کی نظر چونکہ پورے ذخیرہ حدیث پر نہیں ہوتی اس لئے وہ اس گمراہ کن پروپیگنڈے کا شکار ہو جاتے ہیں یا کم از کم فقہ حنفی کے بارے میں کنفیوز رہتے ہیں، یہاں تک کہ ارکان خمسہ میں سے اہم ترین رکن نماز ہی کے بارے میں وساوس و شبہات سے متاثر ہونے لگے ہیں۔ زیر نظر کتاب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں نماز کی نیت سے لیکر سلام کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے تک ہر حرکت و سکون پر قرآنی آیات اور مستند احادیث کے ٹھوس دلائل کا مجموعہ اور مخالفین کے دلائل کا مسکت جواب دینے کے ساتھ ساتھ اختلافی پہلووں میں سوالات کے جوابات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہر حنفی مسلمان کے لئے اپنے موضوع پر مکمل اور تحقیق کتاب۔