Archive for the ‘تعلیم و تبلیغ’ Category

اللہ کے حبیب کی محبوب سنتیں وآداب زندگی (Allah ke Habib ki Mehboob Sunnatin wa Adaab-e-Zindagi)

دسمبر 29, 2010

اللہ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہا تباع سنت ہی سے انسان اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا مقام حاصل کرسکتا ہے، لہٰذا علمائے امت نے ہر دور اور ہر زبان مین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو جمع کر کے مسلمانوں کو انہیں اختیار کرنے کی ترغیب دی ہے ہر مسلمان کے لیے ضروری ہےکہ وہ ایسی کتابوں کو اپنے گھر میں رکھ کر گھر والوں کو سنائیں اور ان پر عمل کرنے اور کرانے کا اہتمام کریں۔ زیر نظر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ اسے مسلمانوں کے لئے نافع اور مفید بنائے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اتباع سنت کی توفیق اورا س کی برکات عطا فرمائیں آمین۔

Fazail-e-Tableegh (فضاءل تبلیغ)

جون 1, 2009

Fzl_Tblدور حاضر میں فراءض و واجبات پر عمل عام مسلمانوں سے نہیں بلکہ خاص اور اخص الخواص مسلمانوں سے متروک ہوتا جار ہا ہے۔ محرمات اور فسق و فجور کا شیوع جس قدر صاف اور واضح طریق سے بڑھتا جارہا ہے اور دین کے ساتھ لاپرواہی بلکہ استخفاف و استہزاء جتنا عام ہو رہا ہے وہ کسی فرد بشر سے مخفی نہیں۔عوام اپنے کو معذور کہتے ہیں کہ ان کو بتلانے والا کوءی نہیں اور علماء اپنے کو معذور زسمجھتے ہیں کہ ان کی سننے والا کوءی نہیں۔لیکن یاد رہے کہ دینی امور کا معلوم کرنا تحقیق کرنا ہر شخص کا اپنا فرض ہے۔ وقت کی اسی ضرورت کا احساس کرتے ہوءے مولف نے علماء و مشاءخ کے ارشاد کی تکمیل میں تبلیغ دین کی ضرورت کی متعلق مختصر طور پر چندآیات و احادیث جمع کی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اس ادنی سی سعی کو اپنی بارگاہ میں قبول مقبول فرماءے۔ آمین

Ilm-e-Din aur Humary Bachchy (علم دین اور ہمارے بچے)

مئی 31, 2009

Ilm_Bchمغربی تہذیب و تمدن نے مسلمانوں کو چاروں طرف سے اپنے شکنجہ میں جکڑ لیا ہے جس سے بڑوں اور بچوں سب کی ذہنی تربیت (Brain Washing)ہو رہی ہے۔ مسلمان اپنی شناخت بھولتے جا رہے ہیں اور اکثریت کے دماغ پر مغربیت چھاءی جا رہی ہے۔ وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو دنیا کے ساتھ ساتھ دین کی طرف بھی راغب کریں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنے ننھے منے بچوں کے لیے ایسا ماحول اور نصاب فراہم کریں جس سے وہ اس حقیقت سے آشنا ہوں کہ ہم اس فانی دنیا میں کس لیے آءے ہیں؟ کیا کرنے آءے ہیں؟ اور کیا کر کے واپس جاءیں گے؟ اسی ضرورت کے پیش نظر یہ کتاب مرتب کی گءی ہے۔امید ہے کہ ابتداءی درجات میں اس نصاب کے پڑھانے سے معصوم بچے کسی قدر دینیات سے آگاہ ہو جاءیں گے اور بے دینی کے سیلاب سے بچاءوکی شکل پیدا ہوجاءے گی۔ اللہ تعالی اس کو نافع و مفید بناءے۔آمین

Mufti Mehmood Hassan aur Jama’at-e-Tableegh (مفتی محمود حسن گنگوہی اور تبلیغی جماعت)

مارچ 9, 2009

mhm_tblزیر نظر کتاب میں مفتی اعظم ہند حضرت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی کے ملفوظات؛ مواعظ اور تفاوی سے تبلیغی جماعت سے متعلق مضامین جمع کیے گءے ہیں۔ اس کے پڑھنے سے انشاء اللہ تعالی تبلیغی کام کرنے والوں کو بھی بہت فاءدہ ہوگا۔ حضرت کے متعلقین اور عام مسلمانوں کو بھی فاءدہ کی امید ہے۔ حضرت کی شخصیت سے جو واقف ہے وہ اس کی اہمیت کو ضرور محسوس کریگا؛ اور اس سے تبلیغی کام کی افادیت بھی ظاہر ہوگی؛ جس سے کام میں لگنے کی امید ہے۔ واللہ الموفق

Ilm aur Ulama ki Azmat (علم اور علماء کی عظمت)

جنوری 19, 2009

ilm_azmزیر نظر رسالہ دراصل ایک وعظ ہے جو مولف نے علم دین اور علماء کرام کی عظمت قرآن پاک اور احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں مدلل انداز میں پیش کی ہے۔ یہ وقت کی ایک اہم ضرورت کے تقاضے کا سد باب کرنے کے لیے کیا گیا وعظ ہے کیونکہ عوام میں جن میں اکثر دین دار لوگ بھی شامل ہیں علماء کرام کی اہانت اور تمسخر کا خطرناک رجحان نمو پا رہا ہے جس کی وجہ علماء کرام کے مرتبہ اور عظمت سے ناواقفیت ہے۔ انشاء اللہ یہ وعظ ان لوگوں کے لیے بھی مشعل راہ و ہدایت کا کام دے گا جو دین کا کام حدود شریعت کا لحاظ کیے بغیر کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی ذات بابرکات کو مع صحت و عافیت تادیر ہمارے سروں پر سلامت رکھیں۔ اور امت کو اس وعظ سے استفادہ کی توفیق عطافرماءیں۔آمین یارب العالمین

Tableeghi Jamaat ki Dawat (تبلیغی جماعت کی دعوت کے اصول و آداب)

جنوری 19, 2009

tab_jmtزیر نظر رسالہ میں تبلیغی جماعت کا مختصر تعارف؛ جماعت کے متعلق بعض غلط فہمیوں کا ازالہ اور پھر حضرت مولانا محمد یوسف کاندھلوی کا ایک مفصل خط شامل ہے جس میں انہوں نے جماعت کا لاءحہ عمل اور چھ نمبروں کی تشریح کی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اسے نافع بناءے۔آمین

Jama’at-e-Tableegh par Aitrazaat k Jawabat (جماعت تبلیغ پر اعتراضات کے جوابات)

دسمبر 17, 2008

tbl_atrزیر نظر کتاب میں مصنف نے جماعت تبلیغ پر ہونے والے عمومی اعتراضات کے مسکت جوابات دیے ہیں اور تبلیغ کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی ہیں اور اکابرین کی آراء بھی با حوالہ شامل کی ہیں تاکہ عوام الناس میں پھیلی ہوءی بے اصل باتوں کی تلافی ہو سکے۔ نیز مصنف کی طرف منسوب بے اصل اور موضوع روایات کا بھی سد باب ممکن ہو۔

Tableegh-e-Din (تبلیغ دین)

اکتوبر 31, 2008

زیر نظر”تبلیغ دین” کسی تعارف کی محتاج نہیں۔حجہ الاسلام حضرت امام غزالی رحمہ اللہ علیہ نے اخلاق حسنی کو اس کتاب میں بیان کر کے اس امت پر عظیم احسان فرمایا ہے۔ جس کے فیضان سے ہر دور میں عوام اور خواص استفادہ کرتے رہے ہیں۔
This Booklet by Hujjat-ul-Islam Hazrat Imam Ghazali RA deals with the Great ethical teaching of Islam. These teachings cause great change in the lives of Companions of Muhammad SAW. and if todays muslims would like the ruling, they must have follow those teachings, which are described in this book in simple and effective language. The original Book is in Arabic, this is a translation.

Dawat-o-Tableegh ki Sharai Hesiat (دعوت و تبلیغ کی شرعی حیثیت)

اکتوبر 31, 2008

دین کا شاید ہی کوءی شعبہ ایسا رہ گیا ہو جو اس افراط و تفریط اور تجاوز حدود سے محفوظ رہا ہو؛ ورنہ ہر شعبہ میں ہی تعدی اور تجاوز حدود کا یہ مرض عام طور پر دیکھنے میں آرہا ہے۔ یہی حال تبلیغ و دعوت جیسے اہم فریضہ کا ہے۔ بعض لوگوں نے تو اس قدر افراط سے کام لیا ہے کہ اس کو ہر حال میں اور ہر شخص کے لیے فرض قرار دے دیا اور اور بعض نے اس کی فرضیت و اہمیت سے ایسا صرف نظر کیا کہ اپنے تابع فرمان اور زیر نگران افراد کی اصلاح کی طرف سے بھی بالکل بے اعتناءی اور بے توجہی کر لی۔غرضیکہ افراط و تفریط دونوں کی قسم کی کوتاہیاں دعوت و تبلیغ کے کام میں پاءی جارہی ہیں جو اس کتاب کا موضوع ہے اور مولف کتاب نے بحسن و خوبی اسے برتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ اسے جانبین کے لیے باعث ہدایت بناءے۔ آمین
In Present era, every aspect life is facing extremism. Like others, Preaching (Tableegh & Dawat) is also facing the same. Few declares it must for everything and emphasize and others neglect the whole. This book is aimed to warn both and an appeal has made that rectify themselves accordingly.

Tableegh-e-Islam (تبلیغ اسلام)

اکتوبر 31, 2008

زیر نظر کتاب میں قرآن کریم اورحدیث شریف کے روشن حوالوں سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی اہمیت؛صداقت؛اسلام؛ طریقہ تبلیغ؛ امت مرحومہ کی حق گوءی؛ جماعتی زندگی کا مفہوم؛مبلغین کا رتبہ؛ ایمان مفصل کی ضروری تشریح و غرض رسالت اور اس سلسلہ کے کءی دیگر اہم مساءل و احکام نہایت سلجھے ہوءے رنگ میں پیش کیے گءے ہیں۔یہ کتاب خالص تبلیغی اور اصلاحی جذبہ سے لکھی گءی ہے۔
In this brief Booklet, the importance of Tableegh (Preaching) emphasized in the light of Quran and Ahadees, further nature, method, responsibilities, and fundamentals of Islam, and related issues are discussed in a unique style.