Archive for the ‘علوم الحدیث’ Category

Kitabat-e-Hadees Ahd-e-Risalat me (کتابت حدیث عہد رسالت و عہد صحابہ میں)

جون 12, 2010

زیر نظر کتاب میں جاہلیت عرب میں کتابت کی ابتدائ، مکہ و مدینہ کے اہل قلم حضرات، عہد رسالت میں کتابت، کتابت کے بارے میں اسلامی روش اور اس کے اجتماعی زندگی پر اثرات، عہد رسالت میں کتابت حدیث، احادیث کے تحریری مجموعے، تبلیغی خطوط، انتظام مملکت کے مختلف شعبوں کے لیے قوانین و ہدایات کی تحریری نقول، اور اس ضمن میں اسلوب و انداز تحریر پر مفصل و مدلل مباحث پیش کیے گئے ہیں، نیز عہد صحابہ و تابعین میں کتابت حدیث اور احادیث لکھنے والے صحابہ کرام ، تابعین عظام، دوسری صدی ہجری میں تدوین حدیث اور احادیث کے مجموعے، وغیرہ امور پر نہایت بسط و شرح کے ساتھ بحثیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ کتاب کی ابتداءمیں حدیث اور اس کی حفاظ کے عنوان سے حجیت حدیث، منکرین حدیث اور مستشرقین کے اعتراضات کی حقیقت اور ان کے جواب اور حفاظت حدیث کے طریقوں پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ غرض حفاظت حدیث کے طریقہ کتابت اور اس کے متعلق امور کی وضاحت کے موضوع پر اردو زبان میں یہ منفرد تحقیقی کتاب ہے، امید ہے کہ اس موضوع پر بہت سے ذہنوں کا خلجان دور کرنے کا باعث ہوگی، اللہ تعالی اپنی بارگاہ میں اسے شرف قبولیت عطا فرمائے آمین۔

Tareekh-ul-Hadees (حسنات الاخبارتاریخ الحدیث)

جون 9, 2010


علم حدیث ایک نورانی علم ہے اس سے قلب منور ہوتا ہے،دور حاضر میں بعض لوگوں نے حدیث کے متعلق شکوک و شبہات پھیلائے ہیں، جن کی بنیادی وجہ علم حدیث کی تاریخ سے ناواقفیت ہے۔خدا کا شکر ہے کہ قاضی عبدالصمد صاحب نے اس ضرورت کو پورا کر دیا، باوجود اختصار ، ہر پہلو پر کافی روشنی ڈالی ہے، طرز بیان دلچسپ اور عبارت سلیس ہے۔ مطالب کو اس طرح واضح کیا ہے کہ عام و خاص یکساں مستفید ہو سکتے ہیں۔یہ کتاب ایک طرف فن حدیث کی مکمل تاریخ ہے تو دوسری جانب حدیث کے ان مبارک شعبوں پر حاوی ہے جو مسلمانوں کی ضروریات کی کفیل اور موجودہ دور کے لئے مشعل راہ ہدایت ہو سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ مولانا کو جزاءخیر دے اور اس تصنیف کو قبول فرمائے اور رضائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا موجب بنائے۔ آمین

Fun Asma-ur-Rijaal (فن اسماءالرجال)

اپریل 17, 2010


حکمت الہی کی یہ ایک عجیب کار فرمائی ہے کہ ایک نبی امی کو ایک ایسی امت عطا ہوئی جس نے علم کی خدمت و اشاعت ہی نہیں اور علوم کی تکمیل و توسیع ہی نہیں بلکہ جدید علوم کی وضع و تدوین کا ایسا کارنامہ انجام دیا جس کی مثال گزشتہ تاریخ اور سابقہ امتوں میں نہیں مل سکتی۔ان علوم اسلامیہ کی فہرست بہت طویل ہے جن کی وضع و تدوین کا سہرا اس امت کے سر ہے اور جن کے ظہور میں آنے کا سبب و محرک قرآن مجید کا فہم اور تعلیمات نبوی کی حفاظت تھا،انہی علوم میں ایک فن اسماءالرجال بھی ہے جسکا امت مسلمہ کی خصوصیت ہونے کا اعتراف مستشرقین کو بھی ہے۔
زیر نظر کتاب فن اسماءالرجال ، جرح تعدیل اور اس کے متعلقات کے تعارف اور اصول و ضابطے کے بیان پر مشتمل ہے۔ نیز آخری باب میں اس فن کی اہم و مشہور کتابوں کا اجمالی تعارف بھی ہے اور ان کے مطبوع و مخطو ط ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس کتاب کو شرف قبولیت و دوام عطا فرمائے اور اس ناچیز کی لغزشوں و سیئات سے درگزر فرما کر علوم اسلام کی مزید خدمت کا موقع عطافرمائے۔آمین

Aasaar-ul-Hadees Vol 01 & 02 (آثار الحدیث جلد اول و دوم)

نومبر 16, 2009

Asr_Hd2Asr_Hd1
مسلمان دیگر مذاہب کے بالمقابل علمِ حدیث میں ممتاز ہے۔ مسلمانوں نے قرآن کریم کے گرد علم حدیث کو پہرہ دار بنایا۔ قرآن کریم کے ساتھ وہ عمل نبوت کو بھی روایت کرتے گئے۔ پہلی پانچ صدیوں میں اس پر خاصی محنت ہوئی یہاں تک کہ علم حدیث کے سائے میں قرآن کریم ہر قسم کی تحریف سے محفوظ رہا۔ حدیث کی اس اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے مذاہب عالم کے پیشواﺅں خصوصا اہل کتاب نے علم حدیث پر پوری مستعدی سے تشکیک کے کانٹے بکھیرے اور علمی راہ سے مسلمانوں پر حملہ آور ہوئے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارا جدید تعلیم یافتہ طبقہ اور یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ مطالعہ اسلام کے لیے بھی مغربی ماخذ پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔ عربی نہ جاننے کے باعث اصل ماخذ تک ان کی رسائی نہیں ہوتی۔ علماءکی اردو میں لکھی کتابوں کا مطالعہ وہ اپنی کسر شان سمجھتے ہیں۔ پچیس سال پہلے مولف نے پنجاب کے م ختلف تعلیمی اداروں میں حدیث کے موضوع پر کچھ لیکچرز دیے جو تحقیق لفظ حدیث، تاریخ حدیث، موضوع حدیث، ضرورت حدیث، مقام حدیث، اخبار حدیث، قرآن الحدیث، حجیت حدیث، حفاظت حدیث، تدوین حدیث، رجال حدیث، شیعہ اور علم حدیث، اسلوب حدیث، امثال حدیث، غریب الحدیث،آداب الحدیث، قواعد الحدیث، اقسام الحدیث، متون الحدیث، شروح حدیث، تراجم حدیث، ائمہ حدیث، فقہاءحدیث، ائمہ جرح و تعدیل، ائمہ تالیف، ائمہ تخریج، اہل حدیث، منکرین حدیث، مدارس حدیث جیسے اہم ترین موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مولف کو اور اسکی اشاعت و ترویج میں حصہ لینے والوں کو بھی ان خوش قسمتوں میں جگہ دے جنہوں نے پورے اخلاص و محبت سے علم نبوت کے گرد پہرہ دیا ہے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نافع اور مولف کے لیے ذریعہ آخرت بنائے۔ آمین

Tareekh Tadween-e-Hadees (تاریخ تدوین حدیث)

اکتوبر 7, 2009

Tdw_Hds
زیر نظر کتاب وقت کی ایک اہم ضرورت کی تسلی بخش تکمیل کا نام ہے جس میں حدیث کے معنی و مفہوم، حدیث کی دینی و شرعی حیثیت، مختلف ادوار میں کتابت حدیث، کبار ائمہ حدیث اور انکے کارناموں کی بقدر ضرورت تفصیل، اور صحاح ستہ کی کتابوں کا تعارف جیسے موضوعات پر بحث کی گئی ہے ۔ اس کتاب میں تدوین حدیث کی تاریخ کو اس انداز سے پیش کیا گیا ہے کہ پڑھنے والے کے اندر حدیث کا ذوق پیدا ہو جاتاہے اور بہت سے وہ حقائق سامنے آجاتے ہیں جن کی طرف عام طور پر مطالعہ کرنے والوں کی نگاہ نہیں پہنچتی۔اللہ تبارک وتعالی اس کو مولانا کے لئے صدقہ جاریہ بنائے اور ہماری ہدایت و مغفرت کا ذریعہ بنائے اور جن حضرات نے اس کی اشاعت میں مدد کی ان سب کو اجر عطافرمائے۔ آمین

Hadees ka Buniyadi Kirdar (حدیث کا بنیادی کردار)

مئی 24, 2009

Hds_krdاس مقالہ میں ایک نءے زاویہ نگاہ اور ایک نءے اسلوب سے یہ دکھانے کی کوشش کی گءی ہے کہ حدیث مسلمانوں کی زندگی میں کیا مقام رکھتی ہے؛ امت کو سنت کی کس قدر ضرورت ہے اور اس امت کے سنت مطہرہ سے رشتہ منقطع ہو جانے اور حدیث نبوی کے سرمایہ سے محروم ہو جانے میں امت کا کتنا بڑا خسارہ اور وجود اسلامی کے لیے کتنا بڑا خطرہ مضمر ہے۔ حدیث کے سند و حجیت ہونے کے بارے میں شک و شبہ و بے اعتمادی پیدا کرنے کی عالم اسلام کے بعض گوشوں میں جو تحریک چل رہی ہے وہ اسلام کے خلاف کتنی گہری اور خطرناک سازد ہے اور اس کے پیچھے کون سے مقاصد و محرکات سرگرم عمل ہیں۔اللہ سے دعا ہے کہ مولف کی اس کاوش کو قبول و مقبول فرماءے اور مسلم امہ کو ان سازشوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرماءے اور حدیث سنت کی اتباع کی توفیق عطا فرماءے۔ آمین ثم آمین

Muhaddiseen-e-Uzzam aur unki Kitabain (محدثین عظام اور انکی کتابیں)

جنوری 6, 2009

mhd_bksدور حاضر میں جدیدیت اور عقل پرستی کی میزان کو بنیاد بنا کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین ارشادات کے حیثیت کو مشکوک بنا کر دین کے بہت بڑے حصے کو ناقابل عمل ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں؛ اورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور علماء و محدثین عظام کی طرف سے پیش کی جانی والی قربانیوں کو ضاءع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ زیر نظر کتاب میںمولف نے صحاح ستہ یعنی صحیح بخاری؛ صحیح مسلم؛ سنن ترمذی؛ سنن ابی داءود؛ سنن نساءی؛ سنن ابن ماجہ کے علاوہ موطا امام مالک؛ موطا امام محمد اور طحاوی شریف؛ ان نو معیاری کتب اور ان کے مصنفین کے تفصیلی حالات قلمبند کیے ہیں تاکہ عوام الناس ان کتب پر کی جانیوالی محنت اور مصنفین کی طرف سے دی جانیوالی قربانیوں سے آگاہی حاصل کر سکیں۔ اور دینی مساءل کے اہم ماخذ ”حدیث” کی شرعی حیثیت سے واقف ہو کراپنی دنیا اور آخرت سنوار سکیں۔

Inkaar-e-Hadees k Nataij (انکار حدیث کے نتاءج)

دسمبر 13, 2008

ink_hdsزیر نظر کتاب میں مولف نے تحقیق اور عرق ریزی سے منکرین حدیث کی مختلف کتابوں اور رسالوں سے خود ان کی اپنی عبارات اور تحریرات کے آءینہ میں ان کے عقاءدو اعمال اور افکارونظریات کا اجمالی خاکہ پیش کیا ہے۔ اور یہ واضح کیا ہے کہ ان کا دعوی تو صرف حدیث کے انکار کا ہے لیکن اصول دین کی کوءی چیز ایسی باقی نہیں رہ جاتی جس کا انکار ان کے کسی نہ کسی طبقے نے نہ کیا ہو۔ اس سلسلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی جامعیت پر قدرے مفصل بحث بھی شامل کی گءی ہے ۔واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل

Sunnat ka Mafhoom aur Ittiba-e-Sunnat ki Ahmiat (سنت کا مفہوم اور اتباع سنت کی اہمیت)

دسمبر 13, 2008

snt_mfmاس اصلاحی تقریر میں مقرر نے سنت کے مفہوم کی وضاحت کی ہے اور اس سلسلے میں پاءی جانیوالی غلط فہمیوں کا اذالہ کرنے کی سعی کی نیز شریعت میں اتباع سنت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گءی ہے تاکہ عوام الناس کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہو اور ہم دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پاءی جانیوالی برکات سے قریب تر ہو سکیں۔

Hadees-e-Rasool (SAW) ka Qurani Mayar(علم حدیث کا قرآنی معیار)

نومبر 1, 2008

علم حدیث کی اہمیت؛ عظمت اور اقسام کا قرآنی کریم سے محققانہ ثبوت
Proof of Hadiths studies (Ilm-e-Hadees), its importance, Types from the Quranic Sources.