Archive for دسمبر, 2008

Jama’at-e-Tableegh par Aitrazaat k Jawabat (جماعت تبلیغ پر اعتراضات کے جوابات)

دسمبر 17, 2008

tbl_atrزیر نظر کتاب میں مصنف نے جماعت تبلیغ پر ہونے والے عمومی اعتراضات کے مسکت جوابات دیے ہیں اور تبلیغ کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی ہیں اور اکابرین کی آراء بھی با حوالہ شامل کی ہیں تاکہ عوام الناس میں پھیلی ہوءی بے اصل باتوں کی تلافی ہو سکے۔ نیز مصنف کی طرف منسوب بے اصل اور موضوع روایات کا بھی سد باب ممکن ہو۔

Alhuda International (مغربی جدت پسندی اور الہدی انٹرنیشنل)

دسمبر 17, 2008

hud_intقرآن و سنت شرعی فقہ اور اہل سنت والجماعت کے اکابر اہل علم کی تحریرات و تحقیقات اور فتاوی کی روشنی میں اسلامی اور مغربی جدت پسند طبقوں خصوصا الہدی انٹرنیشنل کے افکار اور طریقہ کار کا جاءزہ زیر نظر کتاب کا موضوع ہے۔ مرتب کتاب نے انتہاءی عرق ریزی سے انکے مقاصد عزاءم اور نتاءج کا احاطہ کیا ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ اس کتاب کو عوام الناس کیلیے ہدایت کا ذریعہ بناءے اور اسکی اشاعت و ترویج میں معاونت کرنے والوں کیلیے آخرت میں فلاح کا ذریعہ بناءے۔ آمین

Imam Abu Hanifa par Irja ki Tohmat (امام ابو حنیفہ پر ارجاء کی تہمت)

دسمبر 17, 2008

irj_thmایمان کے ہوتے ہوءے گناہ کبیرہ کے مرتکبین کے ایمان کے مسءلہ کو بنیاد بنا کر امام ابو حنیفہ رح کے مخالفین نے امام ابو حنیفہ کی اس مسءلہ پر تعبیر اور مرجہ ضالہ کی تعبیر میں مختصر مشابہت کی بنا پر امام رح پر ارجاء کی تہمت لگا دی جبکہ دونوں کے عقاءد کے درمیان فرق عظیم موجود ہے کہ مرجہ ضالہ اعمال کو کوءی حیثینت نہیں دیتے اسکی حاجت و ضرورت کی نفی کرتے ہیں گناہوں کے ارتکاب کو ضرر رساں نہیں بتاتے جبکہ فقہاء متکلمین اور امام ابو حنیفہ رح اعمال کو حیثیت دیتے ہیں اسکی حاجت و ضرورت کو ثابت کرتے ہیں گناہوں کے ضرر رساں ہونے کو بیان کرتے ہیں۔

Kya Zikri Musalmaan h? (کیا ذکری مسلمان ہیں؟)

دسمبر 15, 2008

zkr_mslذکری فرقہ جس کے افراد بلوچستان کے علاوہ کراچی میں بھی پاءے جاتے ہیں اور جو ملا محمد اٹکی کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتا ہے اس فرقہ کے بارے میں عام لوگوں بلکہ خود اس فرقہ کے لوگوں کو بھی معلومات بہت کم ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس فرقہ کی کتابیں مخطوطوں کی شکل میں ہیں اور وہ عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہیں۔چونکہ اس فرقہ کے لوگ اپنا تعارف مسلمان کی حیثیت سے کراتے ہیں اس لیے بعض لوگ ناواقفی کی وجہ سے ان کو مسلمانوں ہی کا ایک فرقہ سمجھ لیتے ہیں۔ زیر نظر استفتاء میں مولانا احتشام الحق آسیا آبادی نے برسہا برس کی تحقیق کر کے اس فرقہ کے مذہبی پیشواءوں کا قلمی لٹریچر فراہم کیا ہے جس سے اس فرقہ کے عقاءد و اعمال خود ان کی تحریرات سے ظاہر ہو جاءینگے۔اور یہ لوگ اپنے عقاءد کفریہ کی وجہ سے مسلمان نہیں۔ حق تعالی شانہ امت مسلمہ کو تمام فتنوں سے محفوظ رکھے۔ واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔

Inkaar-e-Hadees k Nataij (انکار حدیث کے نتاءج)

دسمبر 13, 2008

ink_hdsزیر نظر کتاب میں مولف نے تحقیق اور عرق ریزی سے منکرین حدیث کی مختلف کتابوں اور رسالوں سے خود ان کی اپنی عبارات اور تحریرات کے آءینہ میں ان کے عقاءدو اعمال اور افکارونظریات کا اجمالی خاکہ پیش کیا ہے۔ اور یہ واضح کیا ہے کہ ان کا دعوی تو صرف حدیث کے انکار کا ہے لیکن اصول دین کی کوءی چیز ایسی باقی نہیں رہ جاتی جس کا انکار ان کے کسی نہ کسی طبقے نے نہ کیا ہو۔ اس سلسلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی جامعیت پر قدرے مفصل بحث بھی شامل کی گءی ہے ۔واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل

Sunnat ka Mafhoom aur Ittiba-e-Sunnat ki Ahmiat (سنت کا مفہوم اور اتباع سنت کی اہمیت)

دسمبر 13, 2008

snt_mfmاس اصلاحی تقریر میں مقرر نے سنت کے مفہوم کی وضاحت کی ہے اور اس سلسلے میں پاءی جانیوالی غلط فہمیوں کا اذالہ کرنے کی سعی کی نیز شریعت میں اتباع سنت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گءی ہے تاکہ عوام الناس کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہو اور ہم دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پاءی جانیوالی برکات سے قریب تر ہو سکیں۔

Irshad-il-Shia (ارشاد الشیعہ)

دسمبر 13, 2008

irs_shiزیر نظر کتاب میں شیعہ اور امامیہ اور ان کے جناب خمینی صاحب کے چند اصولی اور بنیادی عقاءد و نظریات اور ان کے بعض فقہی مساءل باحوالہ عرض کیے گءے ہیں تاکہ وہ خود بھی ان پر غور کر سکیں اور اہل السنت والجماعت کے ناظرین کرام بھی ان سے بخوبی آگاہی حاصل کر لیں اور پھر اکابر علماء امت کے فتوے بھی جو شیعہ و امامیہ کے بارے صادر کیے گءے ہیں ملاحظہ کر لیں تاکہ اپنے ایمان کو بچایا جاسکے۔ اس دور الحاد و زندقہ میں ایمان کی حفاظت بہت ہی مشکل کام ہے۔ واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل

Ijthad aur Mazhabi Hanafi ki Haqeeqat (اجتہاد اور مذہب حنفی کی حقیقت)

دسمبر 13, 2008

ijt_hanغیر منصوص مساءل کا حکم معلوم کرنے کیلیے مجتہدین کے اجتہاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے بعد مجتہدین امت نے جن میں صحابہ؛ تابعین؛ تبع تابعین اور بعد کے مجتہدین شامل ہیں؛ اس سلسلے میں اجتہاد کر کے امت کی رہنماءی کی۔ اس کے بعد امت میں کچھ لوگ تو وہ پیدا ہوءے کہ جو قیاس و استحسان و اجتہاد کے منکر تھے اور کچھ وہ پیدا ہوءے جو ہر مسءلہ میں باوجود نااہلیت کے اجتہاد کے مدعی ہوءے۔ اس لیے اس کی ضرورت پیش آءی کہ اجتہاد کے مفہوم اور شراءط وغیرہ کی ابحاث کو امت کے سامنے پیش کیا جاءے تاکہ ایک طرف تو اس کی ضرورت ثابت ہو جاءے اور دوسری طرف نااہلوں کے اجتہاد سے امت محفوظ رہے۔

Tasawwuf kya h? (تصوف کیا ہے؟)

دسمبر 13, 2008

twf_kyhیہ مختصر کتاب جو دراصل چند مقالات کا مجموعہ ہے؛ اس کی اشاعت سے ہماری خاص غرض اور امید یہی ہے کہ دین کے اس تکمیلی شعبہ )سلوک و تصوف( کی جو واقعی نوعیت اور افادیت ہے اور دین میں اس کا جو حقیقی مقام ہے ؛ اللہ کے باتوفیق بندے اس سے واقف ہو کر اس خیر کثیر اور اس دولت عظمی کو حاصل کریں جو اس راستہ سے حاصل کی جاسکتی ہے اور لاکھوں بندگان خدانے حاصل کی ہے اور ا سکے بارے میں آجکل کے اکثر ذہنوں میں جو شکوک و شبہات اور الجھنیں حقیقت ناشناسی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے وہ صاف ہوں۔

Maqam-e-Abi Hanifa (مقام ابی حنیفہ)

دسمبر 13, 2008

mqm_hnfزیر نظر کتاب میں حضرت امام ابو حنیفہ رح کا مقام فقہ؛ حدیث اور علم کلام میں صریح حوالوں سے ثابت کیا گیا ہے۔نیز ان کی دیانت؛امانت؛استقامت اور ثقاہت پر واضح حوالے پیش کیے گءے ہیں۔ ان پر مرجی؛ اہل الراءی؛ مخالف اسلام و حدیث اور قلت عربیت وغیرہ کے جتنے اصولی اعتراضات قدیما و حدیثا کیے گءے ہیں ان کے اصولی جوابات دیے گءے ہیں اور اس میں معترضین کے تعصب؛ عناد اور اجتہادی غلطی بھی آشکارا کی گءی ہے۔ نیز ہدایہ فقہ حنفی کی دیگر کتب اور احناف پر کیے گءے بعض اعتراضات کے دندان شکن جوابات بھی اس کتاب کا موضوع ہے۔ واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل