Archive for the ‘اسلامی نظام معیشت’ Category

Humara Maashi Nizam (ہمارا معاشی نظام)

جون 12, 2010

عصر حاضر میں اسلام کے عملی نفاذ اور زندگی کے مختلف شعبوں میں نت نئے پیدا ہونے والے مسائل کے اسلامی حل کی جستجو ہر ایک کو ہے، اس ضمن میں ایک اہم ترین جز معاشی نظام بھی ہے۔زیر نظر کتاب کے مولف مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں، اور اس کتاب میں انہوں نے اسلامی نظام کی معاشی اصطلاحات، علماءکا متفقہ معاشی خاکہ، ہمارے معاشی مسائل اور ان کے حل کی مختلف تجاویز، اسلام کا موازنہ سوشلزم اور جمہوریت جیسے اہم موضوعات کی وضاحت کی ہے۔ نیز زرعی اصلاحات اور سود اور بینکنگ اور اس کے متبادل مشارکہ اسکیم وغیرہ کا بھی خاکہ پیش کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کو مسلمانوں کے لئے مفید بنائیں اور مولف اور اشاعت میں تعاون کرنے والے حضرات کے لئے ذخیرہ آخرت ثابت ہو۔آمین

Islamic Banking 1 Jaiza (اسلامی بینکاری ایک حقیقت پسندانہ جاءزہ)

اکتوبر 27, 2008

غیر سودی بینکاری کے متعارف کردہ نظام کو جہاں عالم اسلام کے علماء فقہاء اور عامت المسلمین میں غیر معمولی پذیراءی حاصل ہوءی ؛وہاں بعض حلقوں کی طرف سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔زیر نظر کتاب میں کوشش کی گءی ہے کہ جو علمی شبہات کے ازالے کے لیے یہ مختصر مگر جامع تحریر مرتب کی ہے جس میں اسلامی بینکاری کا حقیقت پسندانہ جاءزہ لیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس تحریر سے شبہات کا ازالہ ہوگا اور عملی طور پر اسلامی بینکاری جن مراحل سے گذر رہی ہے اس کی صحیح حقیقت بھی ان کے سامنے آءیگی۔
The Emerging Islamic Banking System (Interest Free) is capturing market and is greatly admired by the Ulamas, Fuqahas and common muslim community. Besides its popularity, few communities have made it target of criticism. This book is aimed to answer valid confusions found in the minds of people, and present a true analysis of Islamic Banking System, which is in its evolutionary period.