Archive for اکتوبر, 2011

سیرت حلبیہ (Seerat-ul-Halbiya)

اکتوبر 1, 2011

    

   

سيرت حلبيہ اپنی خصوصيات کے لحاظ سے ايک ايسی منفرد کتاب ہے جو تاريخ اسلامی اور سيرت رسولﷺکے موضوع پر اپنا ايک عليحدہ ، مستقل اور اہم مقام رکھتی ہے، اسی انفراديت اہميت اور افاديت و مقام کے صحيح تصور کو پيش کرنے کيلئے کہا گيا ہے کہ عربی لٹريچر ميں سيرت پر ضابطے کی تو صرف يہی ايک کتاب ہے۔ مؤلف نے يہ کتاب عربی کی دو اہم کتب سيرت (عيون الاثر اور سيرت شمس الشامی)کی تلخيص کے طور پر مرتب کی ہے۔ يہ دونوں کتابيں علمی و تحقيقی مواد کے اعتبار سے بے حد اہم ہے ليکن عوام اس کی گہرائی اور گيرائی تک نہيں پہنچ سکتے ۔اس لئے مؤلف نے ایک مفصل و مربوط کتاب عوام و خواص دونوں طبقوں کيلئے مرتب کی جو اپنے استناد اور معتبر سيرت و تاريخ کی کتابوں سے ماخوذ واقعات پر مبنی ہے، اور ساتھ ہی تمام منتشر واقعات کو مربوط کر کے تسلسل کے ساتھ مرتب کر ديا گيا ہے جس سے يہ کتاب علماء و عوام سب کيلئے قابل فہم بن گئی ہے۔ ايک اور خصوصيت اس کتاب کی يہ بھی ہے کہ ايک واقعہ کے ذيل ميں جتنی مختلف و متفرق روايات فراہم ہوتی ہيں ، يہ ان ميں سے اکثر کو پيش کرتے ہيں اور اس کے بعد ان روايات ميں سے ممکن طور پر تضاد کو دور کر کے موافقت اور تطابق پيدا کرنے کی کوشش کرتے ہيں، جس سے مختلف تاريخی واقعات کا ايک دوسرےسے  جوڑ پيدا کرنا ممکن ہو جاتا ہے، ساتھ ہی يہ کہ اس ميں جتنی قوی اور ضعيف روايات پيش کی گئی ہيں، مؤلف نے اکثر ان کا مأخذ بھی ذکر کر ديا ہے۔

آخر ميں اﷲتعالیٰ سے دست بدعا ہيں کہ اس محنت و خدمت کو قبول فرمائےا ور اس خدمت کو مؤلف، مترجم، ناشر، اور ان تمام حضرات کيلئے سعادت و نجات کا باعث بنادے جنہوں نے اس کی اشاعت و ترويج ميں کردار ادا کيا ہے۔ آمين