Archive for اپریل, 2012

Al-Mousuatul Fiqhiyyah (الموسوعة الفقهیة مترجم اردو)

اپریل 4, 2012

Image  Image  Image  Image  Image  Image  Image  Image   Image  Image  Image  Image

عصر حاضر علمی انقلاب کا دور بھی کہلاتا ہے، علوم و فنون کی ترقیوں کے ساتھ خود ان کی پیشکش کے اسلوب و طرز بھی جدا جدا اپنائے جارہے ہیں، اور علمی استفادہ کو آسان تر بنانے کی کوششیں جاری ہیں، انہی میں ایک اسلوب انسائیکلوپیڈیائی اسلوب بھی ہے۔ یہ طرز کوئی نیا نہیں ہے لیکن اس اسلوب میں فقہ اسلامی کی پیشکش ہنوز شرمندۂ تعبیر نہ ہوئی تھی۔اس اسلوب کی خوبی یہ ہے کہ اس میں حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کردی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے عام فہم اہل علم کیلئے بھی مطلوبہ معلومات تک رسائی اور استفادہ آسان ہوجاتا ہے۔الله سبحانه وتعالیٰ نے فقہ اسلامی کے انسائیکلوپیڈیا کی تیاری کی سعادت حکومت کویت کی وزارت اوقاف و اسلامی امور کے حصہ میں رکھی تھی جس کا آغاذ ۱۹۶۷ء میں ہوا اس مشکل اور اہم کام کیلئے عالم اسلام کے ممتاز علماء و فقہاء کی خدمات حاصل کی گئیں۔

اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک(حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی)کے مسائل و دلائل کو سمونے اور سمیٹنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے،موسوعہ میں مختلف مسائل کو ان سے متعلق مختلف فقہی رجحانات کے ذیل میں ذیر کیا گیا ہے نہ کہ مذاہب فقہیہ کی ترتیب سے، جس کی وجہ سے کسی مسئلہ سے متعلق مکمل فقہی تصور واضح صورت میں سامنے آجاتا ہے، اختلاف و اتفاق کے محل متعین ہو جاتے ہیں اور تکرار مسئلہ سے بڑی حد تک تحفظ ہو جاتا ہے، ہر مسلک کے اقوال اور دلائل اسی مسلک کی مستند ترین کتابوں سے نقل کئے گئے ہیں، معروضی انداز سے ہر فقیہ کا نقظہ نظر اور اس کے دلائل موسوعہ میں شامل کئے گئے ہیں، موازنہ و ترجیح کی کوشش نہیں کی گئی ہے، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کئے گئے ہیں، نیز احادیث کی تخریج بھی کی گئی ہے۔

اب تک اس موسوعہ کی ابتدائی بارہ جلدوں کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے، الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس حقیر سی کاوش کو شرف قبولیت عطا فرما کر دارین میں بہترین جزا عطا فرمائے، آمین