Archive for اگست, 2009

Uloom-ul-Quran — Shams-ul-Haq (علوم القرآن-شمس الحق افغانی)

اگست 27, 2009

Ulm_Qrnsدرج ذیل کتاب علوم قرآنی پر مولف کی عمدہ تصنیف ہے جو ضرورة القرآن (یعنی نوع انسانی کے لیے وحی الہی اور قرآن کی ضرورت پر عقلی و فلسفی دلائل)، صداقة القرآن (یعنی قرآن کے منجانب اللہ ہونے اور معجز ہونے کی عقلی دلائل اور مستشرقین یورپ کی تردید)، تنزیل القرآن و تدوینہ(یعنی نزول قرآن و جمع قرآن کی تحقیق)، محفوظیة القرآن( یعنی قرآن کی محفوظیت کے دلائل اور مستشرقین کے شبہات کی تردید) اور مہمات القرآن(یعنی قرآن کے اہم مقامات کا حل اور ان کے حکم و اسرار اور ازالہ شبہات) پر مشتمل ہے۔مولف نے زیر نظر کتاب میں تعبیرات میں اصطلاحی تعبیرات سے کم کام لیا ہے اور زیادہ تر جدید مذاق کے مطابق رکھا ہے، نیز مطالب قرآن کے تعین میں اسلاف امت سے انحراف نہ ہو اور جو کچھ معارف و حقائق بیان ہوں وہ اپنے اندر مسلک سلف کی تائیدی شان رکھتے ہوں نہ تحریفی۔اس کے علاوہ دورحاضر چونکہ دور عقلیت و فلسفیت کا لہٰذا مقاصد شرعیہ نقلیہ کو عقل اور فلسفہ کے رنگ میں بیان کیا اور مغرب زدہ طبقہ کے لئے سامان ہدایت بن جائے۔

Sahih-ul-Bukhari Vol 01 (صحیح البخاری جلد اول)

اگست 18, 2009

SB0101  SB0102

SB0103  SB0104

صحیح البخاری وہ کتاب ہے جس کی نظیر عالم اسلام میں نہیں، جو طبقات کتب حدیث میں اول طبقہ کی کتاب ہے اور جسے صحاح ستہ میں بھی اول نمبر حاصل ہے اور جسے اصح الکتب بعد کتاب اللہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، امام محمد بن اسماعیل بخاری کی تصنیف ہے، جس کی تصنیف کا آغاز مسجد الحرام میں بیٹھ کر کیا اور سولہ برس میں مسودہ تیار ہوا، مبیضہ مدینہ منورہ میں منبر مبارک اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان بیٹھ کر کیا۔
کتاب کااصل موضوع احادیث صحیحہ کا جمع کرنا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی پیش نظر ہے کہ فقہی استنباطات و فوائد کا بھی اس میں ذکر کر دیا گیا ہے۔ امام رحمة اللہ علیہ ہر ترجمہ کے لیے دو رکعت نماز ادا کیا کرتے تھے۔ حدیث کے اس سدا بہار گلشن میں مکررات کو شمار کرک کے احادیث کی تعداد سات ہزار دوسو پچھتر ہےں۔ اصل کتاب عربی زبان میں اور دنیا کی تقریباتمام اہم زبانوں میں اس کے تراجم اور شروحات شائع ہو چکی ہیں۔ خود اردو زبان میں اس کے متعدد تراجم اور شروح شائع ہوئی ہیں، زیر نظر ترجمہ مولانا ظہور الباری اعظمی کی محنت شاقہ کا ثمر ہے۔ جس میں احادیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطمینان بخش ترجمانی، عام فہم شرح، اور مسائل حاضرہ سے کامل انطباق کا خصوصیت کے ساتھ التزام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بخاری شریف کے لطائف و خصوصیات کی کامل رعایت کرتے ہوئے قدیم و جدید شارحین کی گراں قدر تحقیقات سے پوری کتاب کو آراستہ ومزین کیا گیا ہے۔ مکمل ترجمہ تین جلدوں میں شائع کیا گیا ہے۔
زیر نظر جلد اول کتاب الوحی، کتاب الایمان، کتاب العلم، کتاب الوضوئ، کتاب الغسل، کتاب الحیض، کتاب التیمم، کتاب الصلوة، کتاب مواقیت الصلوة، کتاب الاذان، کتاب الجمعة، کتاب العیدین، ابواب الوتر، ابواب الاستسقائ، ابواب الکسوف، ابواب تقصیر صلوة، کتاب الجنائز، کتاب الزکوة، کتاب المناسک، ابواب العمرة اور کتاب الصوم ، کتاب البیوع، کتاب السلم، کتاب الشفعة، کتاب الاجارہ، کتاب الحوالہ، کتاب الوکالة، کتاب المساقاة، کتاب فی الخصومات، کتاب فی اللقطہ، کتاب الہبة، کتاب الرہن، کبات المکاتب، کتاب الشہاداة، کتاب الصلح، کتاب الشروط، کتاب فی المظالم والغضب پر مشتمل ہے۔

Sharai Parda ki Haqeeqat (شرعی پردے کی حقیقت)

اگست 11, 2009

Prd_Hqtپردہ کا موضوع انتہائی اہم موضوع ہے اور اس سلسلہ میں کوتاہیاں بھی بہت زیادہ کی جاتی ہےں۔ عوام الناس تو درکنار دیندار اور اہل علم گھرانوں میں بھی اس معاملہ میں شدید تساہل اور غفلت برتی جاتی ہے ، اسلیے ضرورت اس امر کی ہے کہ احساس موضوع اجاگر کر کے مسلمانوں کو شرعی پردہ اور اس کے احکام کے بارے میں باخبر کر دیا جائے۔ مولف رسالہ نے اس موضوع پر قلم اٹھایا اور بہت سی مفید باتیں اس کتابچہ میں نقل فرمائی ہیں، امید ہے کہ اس سے قارئین کو دینی فائدہ پہنچے گا اور اس اہم مسئلہ پر عمل کرنے میں سہولت اور آسانی پیدا ہوگی۔ اﷲ تعالیٰ اس کتابچہ کو نافع اور مقبول بنائے اور مولف محترم کے لیے دارین کا ذخیرہ بنائے۔آمین

Ulama-e-Deoband Muaasireen ki Nazar me (علمائے دیوبند معاصرین کی نظر میں)

اگست 10, 2009

Ulm_Nzrفرنگی سامراج نے اسلامی عقائد و نظریات میں کفر و شرک کی آمیزش کیلئے علماءو مشائخ کے مقدس روپ میں ایسے ایجنٹ تیار کیے جو قرآن و حدیث کی ایسی غلط تعبیرو تشریح کریں جس سے اسلام اور کفر میں فرق نظر نہ آئے اور انگریز کے خلاف جہاد کے عنوان سے شروع ہونے والی تحریک آزادی کو توڑا جاسکے۔ یہی سلسلہ تاحال جاری ہے، اور روز بروز نئے نئے اسکالرز اور مشائخ اس حکمت عملی کا حصہ بن کر اسلام کے نام پر اسلام کے حقیقی چہرہ کو مسخ کرنے کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن یہ یاد رہے کہ مثل مشہور ہے کہ کل فرعون موسی، اﷲ تعالیٰ اپنے پسندیدہ ترین دین اور اس کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے بندوںکی حقانیت لوگوں پر آشکارا کر دیتا ہے۔ زیر نظر رسالہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں علمائے دیوبند کے خلاف الزامات کا طوفان کھڑا کرنے والے مجدد بدعات احمد رضا خان بریلوی کی خوب تردید کی ہے نیز احمد رضا خان کی علمی و دینی خیانت کی بھی خوب نشاندہی کی ہے نیز علمائے حجاز کے درمیان خان بریلوی کے مقام و مرتبہ کی بھی خوب وضاحت کی ہے۔ اللہ تعالی ان کی کاوش کو مقبول فرمائیں اور ہم کو قرآن سنت کی صحیح معنوں میں پیروی کرنے اور شرک و بدعت کی نجاست سے دور رہنے کی توفیق عنایت فرمائے۔ آمین

Taqleed ki Sharai Hesiat (تقلید کی شرعی حیثیت)

اگست 4, 2009

Tql_Tqiاجتہاد و تقلید کے مسئلہ پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے، اور مولف کتاب کو اس بحث و مناظرہ میں الجھنا پسند نہیں، لہٰذا یہ کو ئی بحث و مناظرہ کی کتاب نہیں، بلکہ مسئلہ تقلید کی علمی تحقیق ہے اور اس کا مقصد امت مسلمہ کی اس عظیم اکثریت کا موقف واضح کرنا ہے جو تقریباً ہر دور میں ائمہ مجتہدین کی تقلید کرتی آئی ہے، نیز تقلید کے مسئلے میں افراط و تفریط سے ہٹ کر اس راہ اعتدال کی نشاندہی کرنا مقصود ہے جس پر اہل سنت علماءکی بھاری اکثریت گامزن رہی ہے، لہٰذا اس کو بحث و مناظرہ کے جذبہ سے نہیںبلکہ علمی حیثیت ہی میں دیکھا اور پڑھا جائے۔ تقلید کے خلاف پروپیگنڈہ آجکل متجددین اور اباحیت پسندوں کی طرف سے بھی شدو مد کے ساتھ ہو رہا ہے، امید ہے کہ انشاءاﷲ یہ رسالہ ان شبہات کو دور کرنے میں بھی معاون ہوگا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ناچیز کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے، اور یہ مسلمانوں کے لئے نافع اور مفید ثابت ہو۔ آمین