Archive for جنوری, 2009

Fiqh Hanfi Arab Nusoos (فقہ حنفی اقرب الی النصوص)

جنوری 19, 2009

fiq_nusزیر نظر رسالہ فقہ حنفی کی حقیقت اور اس کے اقرب الی النصوص ہونے کی لطیف بحث پر مبنی ہے۔ اس میں مختصرطور پر قیاس و اجتہاد اور تقلید شخصی کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی گءی ہے۔

Ilm aur Ulama ki Azmat (علم اور علماء کی عظمت)

جنوری 19, 2009

ilm_azmزیر نظر رسالہ دراصل ایک وعظ ہے جو مولف نے علم دین اور علماء کرام کی عظمت قرآن پاک اور احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں مدلل انداز میں پیش کی ہے۔ یہ وقت کی ایک اہم ضرورت کے تقاضے کا سد باب کرنے کے لیے کیا گیا وعظ ہے کیونکہ عوام میں جن میں اکثر دین دار لوگ بھی شامل ہیں علماء کرام کی اہانت اور تمسخر کا خطرناک رجحان نمو پا رہا ہے جس کی وجہ علماء کرام کے مرتبہ اور عظمت سے ناواقفیت ہے۔ انشاء اللہ یہ وعظ ان لوگوں کے لیے بھی مشعل راہ و ہدایت کا کام دے گا جو دین کا کام حدود شریعت کا لحاظ کیے بغیر کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی ذات بابرکات کو مع صحت و عافیت تادیر ہمارے سروں پر سلامت رکھیں۔ اور امت کو اس وعظ سے استفادہ کی توفیق عطافرماءیں۔آمین یارب العالمین

Tableeghi Jamaat ki Dawat (تبلیغی جماعت کی دعوت کے اصول و آداب)

جنوری 19, 2009

tab_jmtزیر نظر رسالہ میں تبلیغی جماعت کا مختصر تعارف؛ جماعت کے متعلق بعض غلط فہمیوں کا ازالہ اور پھر حضرت مولانا محمد یوسف کاندھلوی کا ایک مفصل خط شامل ہے جس میں انہوں نے جماعت کا لاءحہ عمل اور چھ نمبروں کی تشریح کی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اسے نافع بناءے۔آمین

Saat Masaail (سات مساءل)

جنوری 19, 2009

sat_mslزیر نظر رسالہ میں مولف نے دین کے نام پر انجام دی جانیوالی چند بدعات و رسومات کا قرآن حدیث کی روشنی میں جاءزہ پیش کیا ہے۔ جن میں کونڈوں اور رجب کے روزہ کا حکم؛ شب معراج کے متعلق خدشات؛ شب برات اور اس کے متعلق شیعہ حضرات کی خباثت؛ نصف شعبان میں کیےجانےوالے ایصال ثواب اور ضعیف احادیث پر عمل کرنے کے مفاسد کا اصولی احاطہ کیا گیا ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ ہر مسلمان کو سنت کے مطابق زندگی گذارنے کی توفیق عطا فرماءے۔آمین

Maut k waqt ki Bidaat (موت کے وقت کی بدعات)

جنوری 19, 2009

mot_bdtجناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تابعداری اور فرمانبرداری واجب ہے اور اسی میں مسلمانوں کی کامیابی ہے۔ لہذا خوشی کا موقع ہو یا غمی کا؛ ہر حالت میں ہر مسلمان مرد و عورت اس کا پابند ہے کہ وہ یہ علم حاصل کرے کہ اس موقع پر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا تعلیم اور ہدایت ہے۔ پھر جو کام کرنے کا آپ نے حکم دیا ہو اس کو بجا لاءے اور جس کام سے روکا ہو اس سے رک جاءے۔ اس اصولی ہدایت کی روشنی میں یہ عرض ہے کہ جب ہمارے یہاں کسی کا انتقال ہو جاتا ہے تو اس موقع پر ہم بہت سے کام ایسے کرتے ہیں جو شریعت اور سنت سے ثابت نہیں ہیں؛ ان کاموں سے بچنا ضروری ہے جو اور امور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں ان امور کو بجا لانا ضروری ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو دین کے تمام احکام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماءے اور بدعات اور منکرات سے بچنے کی ہمت عطا فرماءے ۔آمین

Fateha ka Tareeqa (فاتحہ کا طریقہ)

جنوری 19, 2009

tha_trqکسی بھی کام کے کرنے کا جو ثواب سنت میں بتاءے گءے طریقہ کے مطابق عمل میں ہے وہ اس سے ہٹ کے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ اور جو سنت میں بتاءے گءے طریقہ سے ہٹ کر کوءی فعل انجام دیگا تو وہ بدعت کا مرتکب ہوگا جو سراسر گمراہی اور دین میں تحریف کے معنوں میں ہے۔ جیسا کہ آجکل بہت سی خرافات دین کے نام پر مروج ہے؛ انہی میں ایک فاتحہ اور ایصال ثواب بھی ہے۔ زیر نظر رسالہ میں عوام الناس کی اصلاح کے لیے فاتحہ کا طریقہ سنت میں بتاءے گءے طریقہ کے مطابق سوالا جوابا پیش کیا گیا ہے تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو اور اللہ سے دعا ہے کہ عمل کی توفیق نصیب ہو۔آمین

Aisal-e-Sawab (ایصال ثواب)

جنوری 18, 2009

esl_swbجمہور اہل اسلام کا اس پر اتفاق ہے کہ میت کے لءے ایصال ثواب درست اور جاءز ہے۔ خواہ بدنی عبادت ہو خواہ مالی۔زیر نظر کتابچہ ایصال ثواب کے مسءلہ کے بارے میں حضرت مولانا محمد منظور نعمانی؛ مولانا محمد سرفراز خان صفدر؛ اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی کے افادات پر مشتمل ہے جس میں قرآن و سنت کی روشنی میں اس مسءلہ کی وضاحت کی گءی ہے۔دعا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالی قارءین کو اس متفقہ مسءلہ کے سمجھنے اور سنت کے مطابق عمل کی توفیق نصیب فرماویں۔آمین

Ulama Bidat ki mukhalif q? (علماءے ربانی شرک و بدعت کے خلاف کیوں)

جنوری 18, 2009

ulm_bdtزیر نظر مختصر سے رسالہ میں مولف نے سنت کی اہمیت؛ اس کے اسرار و مقاصد؛ اور بدعت کے مفاسد و مضرتوں پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بدعت سے اس شدو مد سے اپنی امت کو کیوں ورکا؛ اس کی مذمت و تردید کیوں فرماءی؟ نیز مولف نے اس بات کو بھی روشن کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے ناءبین برحق؛ علماءے ربانی؛ مصلحین و مجددین امت نے اپنے اپنے زمانہ میں اس کے خلاف کیوں علم جہاد بلند کیا اور بہت سے وقتی؛ سیاسی؛ اجتماعی اور بعض اوقات دعوتی و تبلیغی مصالح کے باوجود لمحہ بھر بھی بدعات کے روادار نہیں ہوءے۔دعا ہے کہ اس کو مسلمان بھاءیوں اور مختلف طبقوں کے لءے چشم کشا اور بصیرت افروز اور مفید و نافع بناءے۔آمین

Sunnat-o-Bidat (سنت و بدعت)

جنوری 18, 2009

bdt_sntرسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوءی کے مطابق آخر زمانہ میں فتنوں کی کثرت ہونے والی تھی وہ ہوءی اور ہوتی چلی گءی۔ لیکن جیسے فتنوں کا زمانہ مشکلات کا خارزار ہے ویسے ہی اس زمانہ میں صحیح طریق سنت پر قاءم رہنے اور دوسروں کو قاءم رکھنے کے خصاءل بھی بے حد و بے قیاس ہیں۔ حدیث میں ہے ” فتنہ کے زمانہ میں عبادت کرنا ایسا ہے جیسے کوءی ہجرت کر کے میرے پاس آجاءے”۔ چنانچہ ہر زمانہ ہر دور کے علماء نے اپنے اپنے زمانہ میں فتنوں کے طوفان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے صحیح طریقہ کو روشن کیا اور بدعات و محدثات کی تلبیس کو دور کیا۔ یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔دعا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالی ہدایت ونجات کا ذریعہ بناءے۔ آمین

Bidat 1 Gumrahi (بدعت ایک گمراہی)

جنوری 18, 2009

bdt_gmrآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چیزوں کی جڑیں بتادیں جن سے گمراہی کے امکانات ہو سکتے تھے اور فرمایا ”اس روءے زمین پر بدترین کام وہ ہیں جو نءے نءے طریقے دین میں ایجاد کیے جاءیں۔ زیر نظر کتاب میں مولف نے درج شدہ فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں بدعت کی تعریف اور اس کے بدعت ہونے کی وجوہات پر بصیرت افروز روشنی ڈالی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں صراط مستقیم پر چلنے توفیق عطا ہو۔آمین