Archive for اکتوبر, 2008

Tableegh-e-Din (تبلیغ دین)

اکتوبر 31, 2008

زیر نظر”تبلیغ دین” کسی تعارف کی محتاج نہیں۔حجہ الاسلام حضرت امام غزالی رحمہ اللہ علیہ نے اخلاق حسنی کو اس کتاب میں بیان کر کے اس امت پر عظیم احسان فرمایا ہے۔ جس کے فیضان سے ہر دور میں عوام اور خواص استفادہ کرتے رہے ہیں۔
This Booklet by Hujjat-ul-Islam Hazrat Imam Ghazali RA deals with the Great ethical teaching of Islam. These teachings cause great change in the lives of Companions of Muhammad SAW. and if todays muslims would like the ruling, they must have follow those teachings, which are described in this book in simple and effective language. The original Book is in Arabic, this is a translation.

Dawat-o-Tableegh ki Sharai Hesiat (دعوت و تبلیغ کی شرعی حیثیت)

اکتوبر 31, 2008

دین کا شاید ہی کوءی شعبہ ایسا رہ گیا ہو جو اس افراط و تفریط اور تجاوز حدود سے محفوظ رہا ہو؛ ورنہ ہر شعبہ میں ہی تعدی اور تجاوز حدود کا یہ مرض عام طور پر دیکھنے میں آرہا ہے۔ یہی حال تبلیغ و دعوت جیسے اہم فریضہ کا ہے۔ بعض لوگوں نے تو اس قدر افراط سے کام لیا ہے کہ اس کو ہر حال میں اور ہر شخص کے لیے فرض قرار دے دیا اور اور بعض نے اس کی فرضیت و اہمیت سے ایسا صرف نظر کیا کہ اپنے تابع فرمان اور زیر نگران افراد کی اصلاح کی طرف سے بھی بالکل بے اعتناءی اور بے توجہی کر لی۔غرضیکہ افراط و تفریط دونوں کی قسم کی کوتاہیاں دعوت و تبلیغ کے کام میں پاءی جارہی ہیں جو اس کتاب کا موضوع ہے اور مولف کتاب نے بحسن و خوبی اسے برتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ اسے جانبین کے لیے باعث ہدایت بناءے۔ آمین
In Present era, every aspect life is facing extremism. Like others, Preaching (Tableegh & Dawat) is also facing the same. Few declares it must for everything and emphasize and others neglect the whole. This book is aimed to warn both and an appeal has made that rectify themselves accordingly.

Tableegh-e-Islam (تبلیغ اسلام)

اکتوبر 31, 2008

زیر نظر کتاب میں قرآن کریم اورحدیث شریف کے روشن حوالوں سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی اہمیت؛صداقت؛اسلام؛ طریقہ تبلیغ؛ امت مرحومہ کی حق گوءی؛ جماعتی زندگی کا مفہوم؛مبلغین کا رتبہ؛ ایمان مفصل کی ضروری تشریح و غرض رسالت اور اس سلسلہ کے کءی دیگر اہم مساءل و احکام نہایت سلجھے ہوءے رنگ میں پیش کیے گءے ہیں۔یہ کتاب خالص تبلیغی اور اصلاحی جذبہ سے لکھی گءی ہے۔
In this brief Booklet, the importance of Tableegh (Preaching) emphasized in the light of Quran and Ahadees, further nature, method, responsibilities, and fundamentals of Islam, and related issues are discussed in a unique style.

Imam Abu Hanifa k Waqiat(امام ابو حنیفہ کے حیرت انگیز واقعات)

اکتوبر 29, 2008

زیر نظر کتاب میں امام ابوحنیفہ )رع( کی فکرو نظر؛علم و عمل؛تاریخ و تذکرہ؛فقہ قانون؛ اخلاص و للہیت ؛ طہارت و تقوی؛ سیاست و اجتماعیت؛ جذبہ اصلاح؛ انقلاب امت؛ تبلیغ و اشاعت دین؛ تعلیم و تدریس؛ غرض ہر پہلو پر جامع اور مفید بحث کی گءی ہے۔
Imam Abu Hanifa (RA) is one of the Leading Scholar of Islam. He is the founder of Fiqh Hanafi. This book explains in detail all aspects of HIS life. It is one of best book on the Biography of Imam (RA). Right Click and choose "Save Target As” to download the Book.

Jamaat-ul-Muslimeen(جماعت المسلمین)

اکتوبر 27, 2008

زیر نظر کتاب ”جماعت المسلمین” غیر مقلدین سے پیدا ہونے والے نءے فرقہ سے متعلق ہے جو قرآن و حدیث کے نام سے عوام کو دھوکہ دیتا ہے۔اس کتاب میں اس فرقہ کی حقیقت سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے تاکہ وہ صحیح راستہ کو کھو نہ بیٹھیں۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور اس تحریر کو شرف قبولیت عطافرماءے اور اس کو تمام امت مسلمہ کیلیے ذریعہ ہدایت بناءے۔آمیین
A new Sect evolved from Non-Followers of Fiqh (Gher Muqallideen) named Jamaat-ul-Muslimeen who divert the innocent muslims in the name of Quran and Hadiths. This book is aimed at to acknowlege the people from false beliefs and teaching against the Quran and Sunnah.

Modudi Sb aur Unki Tehreerat k Mutaalliq Mazameen (مودودی صاحب اور انکی تحریرات کے متعلق اہم مضامین)

اکتوبر 27, 2008

ulm_modmod_mzmfit_modزیر نظر کتب میں سید ابوالاعلی مودودی کی شخصیت اور ان کی تحریرات کے متعلق حق پرست علماء کے مضامین کو یکجا کیا گیا ہے۔ جس کے مطالعہ کے بعد قارءین کو انداذہ ہوگا کہ موصوف نے دین میں تحریف کے لیے کیا کیا کارہاءے نمایاں انجام دیے ہیں اور کس طرح ان کے افکار میں شیعہ تبراء کا غلبہ پایا جاتاہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق نصیب ہو۔آمین

Fitna Inkar-e-Hadith(فتنہ انکار حدیث – پرویزیت)

اکتوبر 27, 2008

غلام احمد پرویز کا انکار حدیث اور کفر خود انکی تحریر کی روشنی میں؛ہر تنقیح پر بحث قرآن کریم اور دوسرے ادلہ سے فکر پرویزی کا ابطال؛ اور پرویز اور دیگر منکرین حدیث کے بارے میں مختلف مسالک کے علماء کرام کا متفقہ فیصلہ اس کتاب کا موضوع ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ اس کاوش کو عوام الناس کی فلاح اور ابطال باطل کا ذریعہ بناءے۔ آمین
This Book is aimed at the Illustration of the false belief of Mr. Ghulam Ahmed Perwaiz of Tolu-e-Islam. All the allegations and beliefs are proved void in the light of Quran and Hadiths. This book also includes opinion of Ulamas from various school of thoughts.

Islamic Banking 1 Jaiza (اسلامی بینکاری ایک حقیقت پسندانہ جاءزہ)

اکتوبر 27, 2008

غیر سودی بینکاری کے متعارف کردہ نظام کو جہاں عالم اسلام کے علماء فقہاء اور عامت المسلمین میں غیر معمولی پذیراءی حاصل ہوءی ؛وہاں بعض حلقوں کی طرف سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔زیر نظر کتاب میں کوشش کی گءی ہے کہ جو علمی شبہات کے ازالے کے لیے یہ مختصر مگر جامع تحریر مرتب کی ہے جس میں اسلامی بینکاری کا حقیقت پسندانہ جاءزہ لیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس تحریر سے شبہات کا ازالہ ہوگا اور عملی طور پر اسلامی بینکاری جن مراحل سے گذر رہی ہے اس کی صحیح حقیقت بھی ان کے سامنے آءیگی۔
The Emerging Islamic Banking System (Interest Free) is capturing market and is greatly admired by the Ulamas, Fuqahas and common muslim community. Besides its popularity, few communities have made it target of criticism. This book is aimed to answer valid confusions found in the minds of people, and present a true analysis of Islamic Banking System, which is in its evolutionary period.

Khair-ul-Wasail (خیرالوساءل)

اکتوبر 18, 2008

دور حاضر میں بہت سے فرقوں کا مزاج یہ ہے کہ علماء حقہ سے لوگوں کو متنفر کر کے چند جہلاء کے پیچھے لگا دیا جاءے اور اسلام کے بنیادی اصولوں میں شکوک و شبہات ڈال دیے جاءیں تاکہ لوگ حق کو باطل اور باطل کو حق یقین کر لیں ۔زیر نظر رسالہ ”خیرالوساءل” آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ حق کا دفاع ممکن ہو اور باطل کو طشت از بام کیا جاسکے۔ خدا کرے یہ یہ محنت نتیجہ خیز اور ثمر آور ثابت ہو۔آمین
The customary attitude of False Sects of modern days is to divert the cocentration of True and Dedicated Scholars (Ulama-e-Haq) from the Promotion of Islam towards few false preachers and create ambiguity in the fundamentals of Islam (Zarooriyat-e-Din). This bookles is desigend from Quranic Verses (Ayat-e-Qurani) and Hadiths (Ahadees-e-Nabvia) to defend the truth and expose the false. May Allah accept this effort. Ameen

Agha Khaniyat Ulama-e-Ummat ki Nazar me (آغا خانیت علماء امت کی نظر میں)

اکتوبر 16, 2008

پاکستان میں جن افراد کو آغاخانی کہاجا تا ہے انکا ابتداءی تعلق اسماعیلی مذہب کی نزاری شاخ سے ہے۔ اسماعیلی مذہب کی ابتداء دوسری صدی ہجری کے اواخر میں ہوءی۔ اسماعیلیوں کے عقاءد پر یونانی ؛ایرانی؛مجوسی اور نصرانی فلسفوں کا شدید غلبہ نظرآتا ہے۔ ان کے یہاں تعلیمات کو دوحصوں میں منقسم کیا گیا ہے؛ظاہری اور باطنی۔اس کتاب میں آغاخانیوں کے موجودہ عقاءد کی روشنی میں دنیا بھر کے جید علماء کرام سے فتاوی حاصل کر کے کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔
The people known as Agha Khani, belong the Nazari Branch of Ismailia. It was originated in the Second Centry Hijri and their beliefs are immensely under influnce of Christianities, Jewism, Greek, Iranian philosopher and the people who worship fire. In the light of their current faiths and beliefs, Fatawas (Islamic Jurisprudence) are collected from renowned Ulamas (Scholars) of the world and gathered in this book.