Archive for the ‘خواتین اسلام’ Category

Sharai Parda ki Haqeeqat (شرعی پردے کی حقیقت)

اگست 11, 2009

Prd_Hqtپردہ کا موضوع انتہائی اہم موضوع ہے اور اس سلسلہ میں کوتاہیاں بھی بہت زیادہ کی جاتی ہےں۔ عوام الناس تو درکنار دیندار اور اہل علم گھرانوں میں بھی اس معاملہ میں شدید تساہل اور غفلت برتی جاتی ہے ، اسلیے ضرورت اس امر کی ہے کہ احساس موضوع اجاگر کر کے مسلمانوں کو شرعی پردہ اور اس کے احکام کے بارے میں باخبر کر دیا جائے۔ مولف رسالہ نے اس موضوع پر قلم اٹھایا اور بہت سی مفید باتیں اس کتابچہ میں نقل فرمائی ہیں، امید ہے کہ اس سے قارئین کو دینی فائدہ پہنچے گا اور اس اہم مسئلہ پر عمل کرنے میں سہولت اور آسانی پیدا ہوگی۔ اﷲ تعالیٰ اس کتابچہ کو نافع اور مقبول بنائے اور مولف محترم کے لیے دارین کا ذخیرہ بنائے۔آمین

Sharai Parda Kis se? (شرعی پردہ کس سے؟)

مئی 30, 2009

Prd_Kisپردہ اپنی مقررہ حدود کے ساتھ ایک شرعی حکم اور دینی ہدایت ہے جس کی بنیادیں کتاب و سنت ان کی فقہی تشریحات اور تعامل سلف میں قاءم ہیں اور وہ ان ہی بنیادو ں پر ہر دور میں بلا انقطاع امت مرحومہ کا معمول رہتا آرہا ہے۔ وہ کوءی فرضی یا اختراعی چیز نہیںجسے کسی فرد یا سوساءٹی نے ہنگامی مصالح کے تحت تجیز کر لیا ہو اور اس کے رواج پذیر ہوجانے سے مسلمانوں کے ماحول میں خواہ مخواہ شرعی حیثیت دیدی گءی ہو۔مگر ایک عرصہ سے یہ شرعی حکم افراط و تفریط کا شکار ہو گیا ہے جس سے عوام میں اسکی شرعی حیثیت اور بنیادی حقیقت مشتبہ ہو گءی ہے اور وہ مختلف شکوک و شبہات اور سوالات کی آماجگاہ بن کر رہ گیا ہے۔ زیر نظر رسالہ میں مولف نے قرآنی احکام کی روشنی میں مدلل اور سیر حاصل گفتگو کی ہے اور پردہ کس سے کرنا ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس رسالہ کو مولف کے لیے توشہ آخرت اور عوام الناس کیلیے ذریعہ ہدایت بناءے ۔آمین

Sharai Parda (شرعی پردہ)

مئی 30, 2009

Prd_Tybپردہ اپنی مقررہ حدود کے ساتھ ایک شرعی حکم اور دینی ہدایت ہے جس کی بنیادیں کتاب و سنت ان کی فقہی تشریحات اور تعامل سلف میں قاءم ہیں اور وہ ان ہی بنیادو ں پر ہر دور میں بلا انقطاع امت مرحومہ کا معمول رہتا آرہا ہے۔ وہ کوءی فرضی یا اختراعی چیز نہیںجسے کسی فرد یا سوساءٹی نے ہنگامی مصالح کے تحت تجیز کر لیا ہو اور اس کے رواج پذیر ہوجانے سے مسلمانوں کے ماحول میں خواہ مخواہ شرعی حیثیت دیدی گءی ہو۔مگر ایک عرصہ سے یہ شرعی حکم افراط و تفریط کا شکار ہو گیا ہے جس سے عوام میں اسکی شرعی حیثیت اور بنیادی حقیقت مشتبہ ہو گءی ہے اور وہ مختلف شکوک و شبہات اور سوالات کی آماجگاہ بن کر رہ گیا ہے۔ زیر نظر رسالہ میں مولف نے اسلام کے نظام عفت و عصمت کا حسین مرقع پردہ کی ضرورت و اہمیت کا قرآن و حدیث سے ثبوت اور پردہ پر کیے جانیوالے اشکالات کا بہترین حل پیش کیا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس رسالہ کو مولف کے لیے توشہ آخرت اور عوام الناس کیلیے ذریعہ ہدایت بناءے ۔آمین

Aurat aur Islam (عورت اور اسلام)

مئی 30, 2009

Art_Islعصر حاضر میں بعض تجدد پسند اصحاب نے اسلام میں عورت کے درجے کے بارے میں نہ صرف بعض غلط دعوے کیے ہیں بلکہ اسلامی قانون کی بھی غلط تشریح و توجیہہ کرتے ہوءے اجتہاد کے ذریعہ اس میں بعض تبدیلیاں کرنے کی بھی وکالت کی ہے۔ نیز عورت کی تمدنی حیثیت ؛ عورت اور مرد کے درمیان مساوات؛ عورت کی تعلیم؛ پردہ؛ طلاق اور تعدد ازدواج وغیرہ مساءل کے بارے میں اسلام کے صحیح نقطہ نظر پر نکتہ چینیاں کرتے ہوءے مسلمانوں کے موجودہ عمل کو دقیانوسی بتایا گیا ہے۔علماء کے لیے ایک نیا چیلنج اس غلط ذہنیت کا توڑ کرنا ہے۔ اس کے لیے علماء نءے انداز میں اسلامی احکام پر عقلی نقطہ نظر سے کتابیں لکھیں اور اسلامی احکام کی خوبیوں اور ان کی حکمتوں کو وضاحت کریں جس کے باعث اس قسم کے رکیک شبہات و اعتراضات کا قلع قمع ہو سکے۔اسی ضرورت کے پیش نظر مولف رسالہ نے عورتوں کی معاشی و تمدنی سرگرمیوں؛ طلاق؛ تعدد ازدواج اور آزادانہ سیر و سیاحت پر بحث کی ہے۔ امید ہے کہ یہ شبہات کے ازالہ میں معاون ثابت ہوگی۔

Abwab-e-Saadat (ابواب سعادت حصہ دوم)

مئی 30, 2009

Abw_Sdtاللہ تعالی نے اگر اپنی حکمت کے تحت عورتوں کو جسمانی لحاظ سے کمزور اور نازک بنایا تو ان کی زندگی کی مشقتوں کا بوجھ مردوں پر ڈال دیا کہ وہی کما کر ان کو کھلاءیں اور پہناءیں اور مردوں کو ہدایت دی کہ ان پر نرمی اور شفقت کریں؛ رحمت اور درگذر کا معاملہ کریں۔ عورتوں پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت شفقت ہے۔احکام میں ان کی بے حد رعایت فرماءی ہے ان کی عزت کو بہت بڑھایا ہے۔ زیر نظر رسالہ میں مولف نے اسلام میں عورتوں کا مقام اور دیندار عورتوں کی خوبیوں اور ان کے حقوق؛ سیاسی اور اقتصادی نظام میں عورتوں کا کردار؛ محسن انسانیت رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی عورتوں کو نصیحت ؛ اورعورتوں کے لیے لاءحہ عمل جیسے عنوانات پر قلم اٹھایا ہے۔

Parda Sharai ki Chahal Hadith (پردہ شرعی کی چہل حدیث)

نومبر 13, 2008

prd_hadزیر نظر رسالہ خواتین کے پردہ شرعی کے متعلق چالیس احادیث کا مجموعہ ہے جس میں پردہ سے متعلق تمام اوامرونواہی کو بخوبی جمع کیا گیا ہے۔ اور موجودہ دور میں پردہ شرعی پر کیے جانے والے سوالات کے جوابات ان احادیث میں موجود ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ زیر نظر رسالہ کو مولف اور سب کیلیے دنیا و آخرت میں فلاح کا ذریعہ بناءے۔آمین
This brief Booklet is a collection of Forty Hadiths (Ahadees) regarding the Does and Don’ts of the Hijab (Parda) shariah. It will prove to be the answers commonly asked by todays modernist. May Allah bless the Author and all by HIS MERCY.

Islam me Parda ki Ahmiat (اسلام میں پردہ کی اہمیت)

نومبر 13, 2008

prd_thnزیر نظر رسالہ موضوع کے اعتبار سے انتہاءی اہمیت کا حامل ہے اور اسلامی معاشرہ کی بنیاد ہے۔ اس رسالہ میں مولف نے اسلام میں پردہ کی اہمیت اور وجوب پرمدلل اور سیر حاصل بحث کی ہے۔ ہر ماں بہن بیٹی کیلیے ایک ضروری تحریر ہے جسے پڑھکر دنیا اور آخرت کی فلاح حاصل کی جاسکتی ہے۔
An essential reading for Muslim Mothers and Sisters to achieve the success in this world and hereafter. In this Brief Booklet, the Author has explained every aspect of Hijab (Parda Sharai), its importance, Obligation, and benefits.

Khwateen-e-Islam ki Behtreen Masjid(خواتین اسلام کی بہترین مسجد)

اکتوبر 16, 2008

ماضی قریب میں خواتین اسلام کی مسجد میں حاضری کا موضوع زیر بحث رہااور عوام میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی گءی؛ جسکی بنیاد پر مولف نے یہ رسالہ تالیف فرمایا اس بات کا بخوبی اہتمام فرمایا کہ اس رسالہ میں وہ تمام ابحاث شامل ہو جاءیں جسکی بنیاد پر مسءلہ کی وضاحت ہو جاءے اور ایک عام قاری کے تمام شکوک رفع ہو جاءیں۔
This booklet is aimed at to elaborate in the light of authentic evidences the issue of Bringing Muslim Women into Mosque, which in this era of immodesty, extremely against of Sharia Islami. The author has dealt excellently the topic and may answer all the confusions.

Khwateen ki Zeb-o-Zeenat (

اکتوبر 16, 2008

ترقی کی دوڑ میں جہاں دیگر نءی اشیاء ظہور پذیر ہو رہی ہیں وہیں آءے دن زیب و زینت سے متعلق نت نءے فیشن؛ ملبوسات وغیرہ بھی وجود میں آرہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی تھی کہ زیب وزینت سے متعلق تمام احکامات کو یکجا کر کے اسلامی نقطہ نظر کو واضح کیا جاءے۔ اسی ضرورت کو مولف کتاب ھذا نے اپنی سعی سے پورا فرمادیا۔اللہ سے دعا ہے کہ اسے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بناءے۔ آمین
In this era of Science and Technology, and changing world day by day, everything is changing accordingly, creating numerous questions. One of them is Beautification of Muslim Women and their limits to adapt new era fashions. It was wished for long that a book should be availbe to guide our muslims sisters to guide them at what extent they can adopt the fashion. The author felt the necessity of such book now it is available. May Allah JS accept this act of author and May Bless him in this world and here after.

Khwateen ka Tariqa-e-Namaz(خواتین کا طریقہ نماز)

اکتوبر 16, 2008

خواتین کا طریقہ نماز؛ ایک مختصر کتابچہ ہے مگر افادیت کے لحاظ سے انتہاءی اہمیت کا حامل ہے۔ اس مختصر رسالہ میں مولف نے خواتین کے طریقہ نماز کو دلاءل سے ثابت کیا ہے۔
In this brief booklet, author proved the difference between the Men and Women with authentic evidences.