Archive for the ‘علوم القرآن والتفسیر’ Category

Tareekh-ut-Tafseer (تبیان الراسخ تاریخ تفسیر)

جون 9, 2010


قرآن مجید جس طرح تصفیہ اخلاق، تزکیہ نفس، اور روحانی تربیت کی بہترین آسمانی کتاب ہے ، اسی طرح مسلمانوں کے تمام اسلامی علوم و فنون کا سرچشمہ و منبع بھی ہے۔قرآن مجید نے جن علوم کو پیدا کیا ان میں دینی و مذہبی اعتبار سے سب سے زیادہ اہم اور ضروری علم تفسیر کا ہے، اور جب اسلام کی روشنی عرب سے نکل عجم میں پھیلی تو عوام الناس کو گمراہی سے بچانے کے لیے ضروری ہوا کہ قرآن مجید کے مطالب کو مدون کیا جائے اور اس کے متعلقہ علوم و فنون کی بھی تدوین کی جائے، اسی سلسلہ میں علم التفسیر کی بنیاد پڑی ۔ تفسیر کا فن مسلمانوں کا محبوب ترین فن ہے اور انہوں نے اس سلسلہ میں بڑی بڑی جانکاہیاں اور کاوشیں کیں ہیں، مسلمانوں کی یہ تمام کوششیں اوراق پریشان کی طرح پراگندہ تھیں اور اردو میں کوئی کتاب ایسی نہ تھی جس سے ان تمام کوششوں کی تاریخ و ترتیب یکجا طور پر معلوم ہو سکتی،خدا جزائے خیر دے پیش نظر کتاب تاریخ التفسیر کے فاضل مصنف کو انہوں نے توجہ کی اور اس کام کو سرانجام دےا۔اللہ سے دعا ہے کہ مسلمانوں کو توفیق خیر اور ظاہری و باطنی ترقی سے بہرہ ور فرمائے۔آمین

Tareekh-ul-Quran (عرض الانوار تاریخ القرآن)

جون 9, 2010


دنیا میں یہ شرف صرف اسلام ہی کو حاصل ہے کہ از اول تا آخر اس کے تمام علوم و حاملان علوم کی مسلسل تاریخ محفوظ ہے۔مولانا قاضی عبدالصمد صارم کی زیر نظر تصنیف بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں قرآن مجید کے متعلق ہر قسم کی معلومات موجود ہیں، اور ہر امر کو مستند دلائل سے ثابت کیا ہے، تواتر قرآن و ربط آیات و سور کو خوب ثابت کیا ہے۔ ہر مضمون کی بناءصحیح روایات و مسلمہ کتب پر ہے، کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مصنف نے بے انتہا جانفشانی سے مواد فراہم کیا ہے۔ رب العزة مصنف علام کو دارین میں اجر جزیل عطا فرمائے اور سب کے لئے مفید بنائے۔آمین

Aasaar-ut-Tanzeel Vol 1 and 2 (آثارالتنزیل جلد اول و دوم)

دسمبر 10, 2009


قرآن کریم اتارا ہوا پروردگار عالم کا اسے روح الامین لےکر اترے ہیں آپ کے دل پر تاکہ آپ ڈر سنانیوالوں میں سے ہوں۔ یہ عربی مبین میں ہے اور یہ ہے (اصولا) پہلی کتابوں میں بھی۔ مختصر تعارف قرآن بالقرآن کے بعد عرض ہے کہ قرآن کریم کا تعارف اور اس کا فہم و ادراک عقل و فلسفہ سے نہیں، لفظوں کے زیرو بم سے نہیں، بلند و بانگ دعوں سے نہیں، بلکہ ذات رسالت اور خیر امت سے وابستہ ہے۔زیر نظر کتاب میں مولف نے دراصل جدید تعلیم یافتہ نوجوانوں اور یونیورسٹی طلبہ کے ذہن کو مد نظر رکھتے ہوئے قرآن پاک کا تعارف مختلف جہات سے کرایا گیا ہے۔ قرآن کے اس تعارف میں طلبہ کے ذہن کو ان تعبیرات سے پاک رکھا گیا ہے جو اسلام کے چودہ سو سالہ سرمایہ علم میں نہیں ملتی، کیونکہ ہر نئی چیز میں ایک لذت اور دلچسپی تو مل جاتی ہے لیکن ان جدید تعبیرات کو ایک سلسلہ نہیں کہہ سکتے، سلسلہ وہی ہے جو مسلسل چلا آئے۔ اسلام ایک کامل دین ہے جو چودہ سو سالہ محفوظ تاریخ رکھتا ہے اور زندگی کے تمام جدید تقاضوں میں بھی مکمل راہنمائی کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم تاویلات جدیدہ سے اسے اپنے ماضی سے نہیں کاٹ سکتے۔ اگر اسلام کی جدید تعبیرات صحیح بھی ہوں تو صرف جزئیات کا حکم رکھتی ہیں۔یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے۔
جلد اول ضرورة القرآن، خصوصیات القرآن، صداقت القرآن، فضائل القرآن ، نزول القرآن، جمع القرآن، کتابت القرآن، ترتیب القرآن، احرف القرآن، حفاظت القرآن، حفظ القرآن، لسان القرآن، ترجمة القرآن، تجوید القرآن، قرا ت القرآن، اسلوب القرآن، سور القرآن، ایمان القرآن، مقام القرآن، علوم القرآن، حقائق القرآن، تلاوت القرآن، اعجاز القرآن، نسخ فی القرآن، اور تاثیر القرآن جیسے اہم ترین موضوعات پر مشتمل ہے،
جبکہ جلد دوم ایک قرآن، آداب القرآن، ارض القرآن، امثال القرآن، اصطلاحات القرآن، اصحاب القرآن، قصص القرآن، تراجم القرآن،تفسیر القرآن، ربط القرآن، علاج بالقرآن، لغات القرآن، فہرست بست بابی لمضامین القرآن، اور آراءالمستشرقین فی بیان القرآن جیسے موضوعات پر مشتمل ہے۔
اللہ رب العزت کے حضور میں دعا ہے کہ وہ آثار التنزیل کو قبولیت بخشے اور اس خدمت کو ان تمام حضرات کے باقیات صالحات میں جگہ دے جن کی ہمت اور اعانت سے یہ نادر علمی تحفہ اشاعت پذیر ہوا ہے اور عوام الناس کے لیے نافع اور ہدایت کا ذریعہ بنائے۔آمین

Fehm-e-Quran (فہم القرآن)

ستمبر 14, 2009

Fhm_Qrnزیر نظر کتاب میں فہم قرآن سے متعلق قدیم و جدید نظریوں پر مبسوط اور محققانہ بحث کی گئی ہے اور قرآن مجید کے آسان ہونے کی حقیقت کو دل نشین پیرایہ میں واضح کیا گیا ہے۔ نیز بتایا گیا ہے کہ وحی الہی اور کلام ربانی کا صحیح اور قطعی منشاءمعلوم کرنے کے لیے صاحب شریعت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور اقوال و اعمال کا معلوم کرنا کیوں ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں تدوین حدیث اور اس سے متعلقہ مضامین فتنہ وضع حدیث، اس فتنہ کی روک تھام، حدیث کے پایہ اعتبار، صحابہ کی عدالت ، کثرت سے روایت کرنے والے بعض صحابہ کے حالت، دور تابعین کی خصوصیات اور دیگر اہم عنوانات پر تفصیل سے کلام کیا گیا ہے۔دعا ہے کہ حق تعالی مصنف کی کاوش و سعی مشکور فرمائے اور طالبان حق اس سے زیادہ سے زیادہ نفع اٹھائیں۔ آمین

Uloom-ul-Quran — Shams-ul-Haq (علوم القرآن-شمس الحق افغانی)

اگست 27, 2009

Ulm_Qrnsدرج ذیل کتاب علوم قرآنی پر مولف کی عمدہ تصنیف ہے جو ضرورة القرآن (یعنی نوع انسانی کے لیے وحی الہی اور قرآن کی ضرورت پر عقلی و فلسفی دلائل)، صداقة القرآن (یعنی قرآن کے منجانب اللہ ہونے اور معجز ہونے کی عقلی دلائل اور مستشرقین یورپ کی تردید)، تنزیل القرآن و تدوینہ(یعنی نزول قرآن و جمع قرآن کی تحقیق)، محفوظیة القرآن( یعنی قرآن کی محفوظیت کے دلائل اور مستشرقین کے شبہات کی تردید) اور مہمات القرآن(یعنی قرآن کے اہم مقامات کا حل اور ان کے حکم و اسرار اور ازالہ شبہات) پر مشتمل ہے۔مولف نے زیر نظر کتاب میں تعبیرات میں اصطلاحی تعبیرات سے کم کام لیا ہے اور زیادہ تر جدید مذاق کے مطابق رکھا ہے، نیز مطالب قرآن کے تعین میں اسلاف امت سے انحراف نہ ہو اور جو کچھ معارف و حقائق بیان ہوں وہ اپنے اندر مسلک سلف کی تائیدی شان رکھتے ہوں نہ تحریفی۔اس کے علاوہ دورحاضر چونکہ دور عقلیت و فلسفیت کا لہٰذا مقاصد شرعیہ نقلیہ کو عقل اور فلسفہ کے رنگ میں بیان کیا اور مغرب زدہ طبقہ کے لئے سامان ہدایت بن جائے۔

Sabeel-ur-Rushaad Tehqeeq Talafuz Zaud (تحقیق تلفظ الضاد)

جون 23, 2009

Tlf_Zud”ض” یہ حرف صرف عربی ساتھ مخصوص ہے اور اردو اور فارسی کے جن الفاظ میں یہ حرف استعمال ہوتا ہےوہ بھی درحقیقت عربی ہی کے الفاظ ہیں جو ان زبانوں میں استعمال ہونے لگے ہیں۔نیز اس کا مخرج طویل ہے کہ کسی دوسرے حرف کا مخرج اتنا طویل نہیں اس لیے ازروءے ادا بھی یہ حرف اتنا مشکل ہے کہ عوام کو اس کے ادا میں الجھنیں درپیش رہتی ہیں۔زیر نظر مقالہ میں مولف نے ان تمام غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلیے علم تجوید کے اصول و قواعد؛ اس فن کے اءمہ اجلہ کے ارشادات؛ مفسرین و محدثین کے فرمودات؛ فقہاءے امت کے فتاوی؛ اور علماءے عربیت کے کلام کو بنیاد بناتے ہوءے صحیح مخرج کی تحقیق کی ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ متلاشیان حق کیلیے ہدایت کا ذریعہ بناءے اور مولف اور اشاعت و ترویج میں حصہ لینے والوں کے لیے آخرت کا ذریعہ بناءے۔آمین ثم آمین

Burhan-ut-Tanzeel (برہا ن التنزیل)

جون 8, 2009

Brh_Tnzقرآن مجید کی حقانیت اور اس کے کلام الہی ہونے میں کسی بھی قسم کے شبہ سے ابتداءے اسلام کی تین صدیاں خالی رہی۔ پھر اس کے بعد چند یہودی علماء شیعت کے داءرہ میں شامل ہو کر قرآن مجید کے بارے میں شکوک و شبہات پھیلانا شروع کیے۔ جیسا کہ اللہ نے اپنی آخری کتاب میں حفاظت قرآن مجید کا وعدہ کیا ہے اسی وعدہ کی تکمیل کے لیے ہر دور میں ایسے افراد پیدا ہوتے رہے ہیں جو اس کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کے لیے ہمہ وقت تیار رہے ہیں لیکن کلام الہی پر کوءی حرف نہ آنے دیا۔زیر نظر رسالہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں نام نہاد عقل پرستوں کی تشفی کے لیے دوسو عقلی دلاءل کے ذریعے قرآن مجیدکے کلام الہی ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔ حق تعالی سے دعا ہے کہ وہ اپنے خزانہ غیب سے مولف کتاب؛ معاونین اور اس کی نشرواشاعت میں حصہ لینے والے افراد کا ایمان پر خاتمہ کرے اور کتاب کو شرف قبولیت بخشتے ہوءے عوام کے لیے نافع بناءے۔آمین

Fazail-e-Quran (فضاءل قرآن)

مئی 24, 2009

Fzl_Qrnزیر نظر رسالہ شیخ الحدیث کی نابغہ روزگار کتب میں سے ایک ہے جس میں مولف نے قرآن مجید کے آداب و فضاءل کے ضمن میں چہل حدیث جمع کر کے تشریح کا اہتمام کیا ہے۔ امید ہے کہ اس رسالہ کے مطالعہ سے آجکل برتی جانے والی بے شمار غفلتوں میں سے ایک اہم ترین اور موجب پستی اور ذلت غفلت کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ اللہ سے دعا ہے کہ مولف کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرماءے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کی توفیق عطا فرماءے۔آمین

Quran aur Farooq-e-Azam (قرآن اور فارق اعظم)

مئی 20, 2009

Qrn_Frqمراد نبوت خلیفہ الرسول امیر المومنین عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالی عنہ کی ذات والا صفات میں حق جل مجدہ نے بے حدوشمار فضاءل و کمالات ودیعت فرماءے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیض؛ صحبت اور نگاہ کیمیا اثر نے آپ کو جن گوناگوں خوبیوں؛ متنوع کمالات اور امتیازی خصوصیات سے نوازا ان میں سے ایک امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ قرآن پاک کی متعدد آیات اور احکام خداوندی آپکی خواہش اور راءے کی موافقت اور تاءید میں نازل ہوءے۔مولف کتاب نے موافقات عمر کی ان آیات کو یکجا کر دیا ہے اور معروف تفسیروں کے حوالہ سے ان کی مناسب تشریح بھی کردی ہے اس طرح سے علم کے یہ گراں بہا موتی ایک لڑی میں پرودیے گءے ہیں۔اللہ پاک اسے قبول فرماءے۔آمین

Uloom-ul-Quran (علوم القرآن)

فروری 13, 2009

ulm_qrn”علوم القرآن” ایک وسیع علم ہے جس پر عربی میں ضخیم کتابیں موجود ہیں اور اردو میں بھی کءی کتابیں آچکی ہیں؛ لیکن اس موضوں پر ایک ایسی کتاب کی ضرورت تھی جس میں جدید نسل کی رہنماءی کے لیے جدید انداز میں قرآنی حقاءق کو واشگاف کیا جاءے؛ جس مں وحی اور نزول قرآن؛ ترتیب نزول؛ قرا ءات سبعہ؛ اعجاز قرآنی وغیرہ وغیرہ ؛ حقاءق قرآنی کے ابحاث اس طرح بصیرت افروز انداز سے آجاءیں جس میں مستشرقین کے اوہام و وساوس اور خرافات یا معاندانہ شکوک و شبہات کا تشفی کن مواد آجاءے اور مستشرقین کی قیادت میں مستغربین)مغرب زدہ طبقہ( کے مزعومات کا بھی جواب آجاءے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مذکورہ کتاب وقت کی اس اہم ضرورت کو اچھی طرح پورا کیا گیا ہے اور اللہ تعالی سے امید ہے کہ اگر اس کتاب کو حق طلبی اور انصاف پسندی کے جذبے کے ساتھ پڑھا گیا تو انشاء اللہ اس سے علم تفصیر میں بصیرت بھی حاصل ہوگی اور اس راہ میں جو غلط فہمیاں ؛ شکوک شبہات اور گمراہیاں ؛ مستشرقین کی تلبیسات اور عام لوگوں کی ناواقفیت سے عموما ذہنوں میں پیدا ہوتی ہیں ان کا بھی تشفی بخش حل مل جاءے گا۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مصنف کو عافیت کاملہ عطا فرماویں اور اس تصنیف کو اپنے فضل سے قبول فرماکر ان کے لیے اور سب کے لیے ذریعہ نجات بناءیں اور مسلمانوں کو اس سے زیادہ سے زیادہ نفع پہونچاءیں۔واللہ المستعان وعلیہ التکلان