Archive for the ‘ارکان اسلام ۔طہارت و نماز’ Category

Rasool-e-Akram SAWW ka Tareeqa-e-Namaz (رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ نماز)

ستمبر 1, 2009

Rsl_Nmzتقلید سے آزادی کی گمراہی اور انگریز کی سرپرستی میں آزاد ذہن طبقہ دو فرقوں میں بٹ گیا ایک نے اپنا نام اہل قرآن اور دوسرے نے اہل حدیث رکھ لیا۔ اور دونوں نے فقہ حنفی کے خلاف تحریروتقریر سے گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا کہ فقہ حنفی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ اور فقہ حنفی میں حدیث کے مقابلے میں قیاس کو ترجیح دی جاتی ہے۔ عوام کی نظر چونکہ پورے ذخیرہ حدیث پر نہیں ہوتی اس لئے وہ اس گمراہ کن پروپیگنڈے کا شکار ہو جاتے ہیں یا کم از کم فقہ حنفی کے بارے میں کنفیوز رہتے ہیں، یہاں تک کہ ارکان خمسہ میں سے اہم ترین رکن نماز ہی کے بارے میں وساوس و شبہات سے متاثر ہونے لگے ہیں۔ زیر نظر کتاب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں نماز کی نیت سے لیکر سلام کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے تک ہر حرکت و سکون پر قرآنی آیات اور مستند احادیث کے ٹھوس دلائل کا مجموعہ اور مخالفین کے دلائل کا مسکت جواب دینے کے ساتھ ساتھ اختلافی پہلووں میں سوالات کے جوابات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہر حنفی مسلمان کے لئے اپنے موضوع پر مکمل اور تحقیق کتاب۔

Murawwaja Qaza-e-Umri Bidat h (مروجہ قضاءے عمری بدعت ہے)

مئی 30, 2009

Qaz_Umrبعض لوگ رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں ایک نماز یا پانچ نمازیں اس نیت سے پڑھتے ہیں کہ اس سے تمام فوت شدہ نمازوں کی قضاء ہو جاتی ہے اور اس کو قضاء عمری کہتے ہیں۔ اسی طرح بعض لوگ جمعہ الوداع کے دن الوداع الوداع اے رمضان الوداع جیسے کلمات کہتے ہیں ۔ اس رسالہ میں ثابت کیا گیا ہے کہ قضاء عمری کا یہ طریق بدعت اور ان جیسے کلمات کا شریعت سے کوءی ثبوت نہیں ہے۔ نیز اس رسالہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس طبقہ کے فقہاء اور کن کتابوں سے فتوی دینا جاءز اور کن سے فتوی دینا ناجاءز ہے؛ اور موضوع احادیث کی بعض علامات بتاءی گءی ہیں۔ اور غیر مفتی بہ قول سے گریز اور سنت پر عمل کرنے کی تلقین کی گءی ہے۔

Mustanad Namaz-e-Hanafi (مستند نماز حنفی)

مئی 26, 2009

Imd_Nmzقرب قیامت کے فتنوں میں سے اس زمانہ میں ایک فتنہ کچھ عرصہ پہلے سے فقہاء اسلام سے بیزاری اختیار کرتے ہوءے بذات خود فقہی مساءل کا قرآن و حدیث سے استنباط شروع کر دیا ہے۔اور قرآن و حدیث کے خوبصورت نعرے سے عام مسلمانوں کو اکابرین اسلام کے طریقہ سے باغی بنایا اور خود بھی اسی چھاپ میں آگءے۔اور تحقیق کی دور میں ان کو چند ایک مساءل ہی یاد رہے جیسے فاتحہ خلف الامام؛ رفع یدین؛ آمین بالجہر؛ تراویح؛ تین طلاقیں وغیرہ اور ان کے دلاءل کیلءے بھی علماء شوافع اور شافعی محدثین کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔نماز کے تعلق تقریبا تمام مساءل کے دلاءل قرآن و سنت او صحابہ و تابعین اور اءمہ اسلام اور محدثین اور کتب اسماء الرجال سے چیدہ چیدہ جمع کر دیے ہیں ۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہماری اس سعی کو قبول فرماءے اور دنیا و آخرت میں ہدایت و کامیابی کا ذریعہ بناءے۔آمین

Wudhu Durust Kijiye (وضو درست کیجیے)

جنوری 1, 2009

wud_drsقرآن و حدیث میں وارد نماز کے برکات و ثمرات آجکل نہیں حاصل ہو پاتے جسکی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ وضو کا ناقص اور خلاف سنت ہونا ہے۔ عجلت؛ غفلت؛ سستی اور لاعلمی میں آداب اور سنتوں کا خیال ہی نہیں رہتا۔ اس کوتاہی میں بعض اچھے خاصے دین دار اور پنج وقتہ نمازی بھی مبتلا نظر آتے ہیں۔ اس کوتاہی کو دور کرنے کے لیے یہ کتابچہ تحریر کیا گیا ہے۔ اس مختصر رسالہ میں وضو کے چند فضاءل ؛ فراءض؛ سنتیں؛مستحبات؛ اور وضو کا مسنون طریقہ اور بعض ضروری مساءل کھے گءے ہیں۔ اللہ تعالی ہم سب کو سنت کے مطابق وضو کرنے اور نماز پڑھنے کی توفیق عطافرماءے آمین

Aao Namaz Sekhain (آونماز سیکھیں)

جنوری 1, 2009

nmz_sknنماز دین کا اہم ستون ہے؛ اور اس فریضہ کی اہمیت پر کس قدر توجہ دلاءی گءی ہے اس سے سبھی مسلمان واقف ہیں۔آجکل اچھے خاصے تعلیم یافتہ لوگوں سے نماز کے مسنون طریقے میں کوتاہی ہو جاتی ہے؛ اور بچے بھی چونکہ بڑوں کی دیکھا دیکھی نماز پڑھتے ہیں اس لیے وہ بھی مسنون طریقہ نہیں سیکھ پاتے۔ اس کتاب کا بنیادی مقصد بچوں کو نماز کا مسنون طریقہ سکھاناہے اس لیے اس میں نماز کے ارکان کے طریقہ پر ہی زور دیا گیا ہے؛ البتہ آخر میں نماز سے متعلق کچھ ضروری تفصیل بھی دے دی گءی ہے۔ نماز کےافعال کی مزید وضاحت کے لیے ممکنہ حد تک تصویری خاکے بھی دیے گءے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کتاب کو شرف قبولیت عطا فرماءیں اور بچوں اور بڑوں کے لیے مفید بناءیں۔ آمین ثم آمین

Khwateen-e-Islam ki Behtreen Masjid(خواتین اسلام کی بہترین مسجد)

اکتوبر 16, 2008

ماضی قریب میں خواتین اسلام کی مسجد میں حاضری کا موضوع زیر بحث رہااور عوام میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی گءی؛ جسکی بنیاد پر مولف نے یہ رسالہ تالیف فرمایا اس بات کا بخوبی اہتمام فرمایا کہ اس رسالہ میں وہ تمام ابحاث شامل ہو جاءیں جسکی بنیاد پر مسءلہ کی وضاحت ہو جاءے اور ایک عام قاری کے تمام شکوک رفع ہو جاءیں۔
This booklet is aimed at to elaborate in the light of authentic evidences the issue of Bringing Muslim Women into Mosque, which in this era of immodesty, extremely against of Sharia Islami. The author has dealt excellently the topic and may answer all the confusions.

Khwateen ka Tariqa-e-Namaz(خواتین کا طریقہ نماز)

اکتوبر 16, 2008

خواتین کا طریقہ نماز؛ ایک مختصر کتابچہ ہے مگر افادیت کے لحاظ سے انتہاءی اہمیت کا حامل ہے۔ اس مختصر رسالہ میں مولف نے خواتین کے طریقہ نماز کو دلاءل سے ثابت کیا ہے۔
In this brief booklet, author proved the difference between the Men and Women with authentic evidences.

Aurtoon ka Tareeqa-e-Namaz(عورتوں کا طریقہ نماز)

اکتوبر 16, 2008

عورتوں کی صنفی خصوصیات کے پیش نظر ان کے لیے مردوں سے الگ احکام ہیں۔اس رسالہ کا موضوع گفتگو عورتوں کا طریقہ نماز اور بالخصوص سجدہ کا طریقہ ہے۔مولف رسالہ نے اس موضوع کو خو ب برتا ہے۔
Due to specific characteristics of women body, Islamic Sharia also kept in consideration in all walks life and in Prayers has no exceptions for this. Hence there are certain difference in the Namaz (Salat) of women and men, which are the topic of this booklet. The author dealt the topic excellently to explain the queries.

Namaz me Khwateen ki Ghaflatein(نماز میں خواتین کی غفلتیں)

اکتوبر 16, 2008

مولف رسالہ نے اس مختصر رسالہ میں دور حاضر میں ہماری خواتین میں پاءی جانےوالی نمازکے متعلق ساتھ غفلتوں کا احاطہ کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ ہمیں ان غلطیوں کو دور کرنے اور آءندہ ان سے اجتناب کی توفیق عطا فرماءے۔ آمین
In this brief booklet, the author RA pointed out Seven Mistakes committed by our women in their Namaz (Salat). May Allah JS bless the courage to imporve those mistakes and prevent our Namaz (Salat) from them. Right Click Title image and choose "Save Target As” to download.

Masnoon Namaz ki Chahal Hadees(مسنون نماز کی چہل حدیث)

اکتوبر 16, 2008

مسنون نماز کی چالیس احادیث کو خوبصورت مجموعہ۔
Excellent Collection of Forty Ahadees-e-Mubaraka relating the Namaz (Salat) according to the Sunnah.