Posts Tagged ‘Sunnah’
اگست 25, 2012
اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ نے حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہم العالی کو ہر میدان میں اور خاص طور پر فقہی میدان میں جو بلند مقام عطا فرمایا ہے وہ محتاج بیان نہیں، آپ نے جس دقیق فقہی موضوع پربھی قلم اٹھایا ، الحمد لله اس موضوع پر سیر حاصل بحث فرمائی۔
زیر نظر مجموعہ حضرت والا کے اردو اور عربی زبان میں لکھے گئے فقہی مقالات پر مشتمل ہے،چونکہ یہ مقالات ایسے مفید موضوعات پر لکھے گئے ہیں جن پر واقفیت حاصل کرنے کی ضرورت علماء اور طلباء کے علاوہ عام لوگوں کو بھی پیش آتی رہتی ہے، چنانچہ عوام بھی ان موضوعات سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے علماء سے بار بار سوال کرتے ہیں۔اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ مجموعہ پیش خدمت ہیں،تمام حضرات سے درخواست ہے کہ وہ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس سلسلے کو صدق اور اخلاص کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، اور اس کو شرف قبولیت عطا فرمائے،ا ور حضرت والا مدظلہم کی عمر اور صحت میں برکت عطا فرمائے اور ان سے دین کی زیادہ سے زیادہ خدمت لے،آمین۔
ٹیگز:Ahl-e-Sunnat wal Jamaat, Ahnaf, Fiqh, Free Books, Hanafi, Islam, Islamic Books, Islamic Jurisprudence, Sunnah, Sunnat, Taqleed, Urdu Books
فقہی احکام و مسائل میں پوسٹ کردہ | فقہی مقالات(اول تا ششم)(Fuqahi Muqalaat Vol 1-6)پر تبصرے بند ہیں
دسمبر 29, 2010
اللہ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہا تباع سنت ہی سے انسان اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا مقام حاصل کرسکتا ہے، لہٰذا علمائے امت نے ہر دور اور ہر زبان مین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو جمع کر کے مسلمانوں کو انہیں اختیار کرنے کی ترغیب دی ہے ہر مسلمان کے لیے ضروری ہےکہ وہ ایسی کتابوں کو اپنے گھر میں رکھ کر گھر والوں کو سنائیں اور ان پر عمل کرنے اور کرانے کا اہتمام کریں۔ زیر نظر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ اسے مسلمانوں کے لئے نافع اور مفید بنائے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اتباع سنت کی توفیق اورا س کی برکات عطا فرمائیں آمین۔
ٹیگز:Adab-e-Zindagi, Ahadees, Ahadith, Ahl-e-Sunnat wal Jamaat, Free Book, Hadees, Hadith, Imam Muslim, Islam, Islami Zindagi, Islamic Books, Life of a Muslim, Sunnah, Sunnat, Sunnatain, Urdu Books
تعلیم و تبلیغ میں پوسٹ کردہ | اللہ کے حبیب کی محبوب سنتیں وآداب زندگی (Allah ke Habib ki Mehboob Sunnatin wa Adaab-e-Zindagi)پر تبصرے بند ہیں
نومبر 24, 2010
اسلام دین کامل اور آخر ہے اور اللہ تعالی نے اس کی بقاء کے انتظامات بھی فرمائے ہیں،انہی میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جس دور میں کتاب و سنت کی جس قسم کی خدمت کی ضرورت ہوتی ہے اللہ تعالی اپنے بعض بندوں کے دلوں میں اس کا شوق پیدا کر کے ان کو اس طرف متوجہ فرما دیتے ہیں۔ مولف کتاب ہذا نے بھی موجودہ زمانہ کے خاص حالات و ضروریات کا لحاظ رکھ کر احادیث نبویہ کا ایک متوسط درجہ کا جدید مجموعہ خاص اس مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا ہے جس سے موجودہ زمانہ کے عام تعلیم یافتہ مسلمانوں کی دینی، علمی اور ذہنی و فکری حالت اور عصر حاضر کے خاص علمی تقاضوں کو پیش رکھ کر عام فہم اردو زبان میں حدیثوں کی تشریح کی ہے۔
مولف نے آخری گزارش اپنے باتوفیق ناظرین سے یہ کی ہے کہ حدیث کا مطالعہ خالص علمی سیر کے لئے ہر گز نہ کیا جائے بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے ایمانی تعلق کو تازہ کرنے کے لئے اور عمل کرنے اور ہدایت حاصل کرنے کی نیت سے کیا جائے۔ نیز مطالعہ کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و محبت کو دل میں ضرور بیدار کیا جائے اور اسی طرح ادب و توجہ سے پڑھا جائے یا سنا جائے کہ گویا حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس اقدس میں حاضر ہین اور آپ فرما رہے ہیں اور ہم سن رہے ہیں، اگر ایسا کیا گیا تو انواروبرکات انشاء اللہ نقد نصیب ہونگے۔
ٹیگز:Ahadees, Ahadith, Ahl-e-Sunnat wal Jamaat, Free Book, Hadees, Hadith, Islam, Islamic Books, Maarif-ul-Hadees, Sunnah, Sunnat, Urdu Books, معارف الحدیث
صحاح ستہ ودیگرکتب احادیث میں پوسٹ کردہ | معارف الحدیث (Maarif-ul-Hadees)پر تبصرے بند ہیں
ستمبر 4, 2010
ٹیگز:Ahadees, Ahadith, Ahl-e-Sunnat wal Jamaat, Free Book, Hadees, Hadith, Imam Muslim, Islam, Islamic Books, Saha-e-Satta, Sahi Muslim, Sahi-ul-Muslim, Sunnah, Sunnat, Urdu Books
صحاح ستہ ودیگرکتب احادیث میں پوسٹ کردہ | صحیح مسلم کامل(Sahi Muslim Complete )پر تبصرے بند ہیں
اکتوبر 3, 2009
ٹیگز:Ahadees, Ahadith, Ahl-e-Sunnat wal Jamaat, Free Book, Hadees, Hadith, Imam Tirmizi, Islam, Islamic Books, Jamai Tirmizi, Saha-e-Satta, Sunnah, Sunnat, Urdu Books
صحاح ستہ ودیگرکتب احادیث میں پوسٹ کردہ | Jam-e-Tirmizi Vol 02 (جامع ترمذی شریف مترجم اردو جلد دوم)پر تبصرے بند ہیں
اکتوبر 3, 2009
ٹیگز:Ahadees, Ahadith, Ahl-e-Sunnat wal Jamaat, Free Book, Hadees, Hadith, Imam Tirmizi, Islam, Islamic Books, Jamai Tirmizi, Saha-e-Satta, Sunnah, Sunnat, Urdu Books
صحاح ستہ ودیگرکتب احادیث میں پوسٹ کردہ | Jam-e-Tirmizi Vol 01 (جامع ترمذی شریف مترجم اردو جلد اول)پر تبصرے بند ہیں
اکتوبر 3, 2009
ٹیگز:Ahadees, Ahadith, Ahl-e-Sunnat wal Jamaat, Free Book, Hadees, Hadith, Imam Bukhari, Islam, Islamic Books, Saha-e-Satta, Sahi Bukhari, Sahi-ul-Bukhari, Sunnah, Sunnat, Urdu Books
صحاح ستہ ودیگرکتب احادیث میں پوسٹ کردہ | Sahih-ul-Bukhari Vol 03 (صحیح البخاری جلد سوم)پر تبصرے بند ہیں
اگست 18, 2009
صحیح البخاری وہ کتاب ہے جس کی نظیر عالم اسلام میں نہیں، جو طبقات کتب حدیث میں اول طبقہ کی کتاب ہے اور جسے صحاح ستہ میں بھی اول نمبر حاصل ہے اور جسے اصح الکتب بعد کتاب اللہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، امام محمد بن اسماعیل بخاری کی تصنیف ہے، جس کی تصنیف کا آغاز مسجد الحرام میں بیٹھ کر کیا اور سولہ برس میں مسودہ تیار ہوا، مبیضہ مدینہ منورہ میں منبر مبارک اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان بیٹھ کر کیا۔
کتاب کااصل موضوع احادیث صحیحہ کا جمع کرنا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی پیش نظر ہے کہ فقہی استنباطات و فوائد کا بھی اس میں ذکر کر دیا گیا ہے۔ امام رحمة اللہ علیہ ہر ترجمہ کے لیے دو رکعت نماز ادا کیا کرتے تھے۔ حدیث کے اس سدا بہار گلشن میں مکررات کو شمار کرک کے احادیث کی تعداد سات ہزار دوسو پچھتر ہےں۔ اصل کتاب عربی زبان میں اور دنیا کی تقریباتمام اہم زبانوں میں اس کے تراجم اور شروحات شائع ہو چکی ہیں۔ خود اردو زبان میں اس کے متعدد تراجم اور شروح شائع ہوئی ہیں، زیر نظر ترجمہ مولانا ظہور الباری اعظمی کی محنت شاقہ کا ثمر ہے۔ جس میں احادیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطمینان بخش ترجمانی، عام فہم شرح، اور مسائل حاضرہ سے کامل انطباق کا خصوصیت کے ساتھ التزام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بخاری شریف کے لطائف و خصوصیات کی کامل رعایت کرتے ہوئے قدیم و جدید شارحین کی گراں قدر تحقیقات سے پوری کتاب کو آراستہ ومزین کیا گیا ہے۔ مکمل ترجمہ تین جلدوں میں شائع کیا گیا ہے۔
زیر نظر جلد اول کتاب الوحی، کتاب الایمان، کتاب العلم، کتاب الوضوئ، کتاب الغسل، کتاب الحیض، کتاب التیمم، کتاب الصلوة، کتاب مواقیت الصلوة، کتاب الاذان، کتاب الجمعة، کتاب العیدین، ابواب الوتر، ابواب الاستسقائ، ابواب الکسوف، ابواب تقصیر صلوة، کتاب الجنائز، کتاب الزکوة، کتاب المناسک، ابواب العمرة اور کتاب الصوم ، کتاب البیوع، کتاب السلم، کتاب الشفعة، کتاب الاجارہ، کتاب الحوالہ، کتاب الوکالة، کتاب المساقاة، کتاب فی الخصومات، کتاب فی اللقطہ، کتاب الہبة، کتاب الرہن، کبات المکاتب، کتاب الشہاداة، کتاب الصلح، کتاب الشروط، کتاب فی المظالم والغضب پر مشتمل ہے۔
ٹیگز:Ahadees, Ahadith, Ahl-e-Sunnat wal Jamaat, Free Book, Hadees, Hadith, Imam Bukhari, Islam, Islamic Books, Saha-e-Satta, Sahi Bukhari, Sahi-ul-Bukhari, Sunnah, Sunnat, Urdu Books
صحاح ستہ ودیگرکتب احادیث میں پوسٹ کردہ | Sahih-ul-Bukhari Vol 01 (صحیح البخاری جلد اول)پر تبصرے بند ہیں
جون 1, 2009
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجہ الوداع میں فرمایا تھا کہ کسی کالے کو کسی گورے پر؛ کسی عربی کو کسی عجمی پر کوءی فضیلت حاصل نہیں سواءے تقوی کے۔ زیر نظر رسالہ میں مولف نے اکابرین علماءدیوبند کے کمالات و حالات زندگی میں سے صرف تقوی و تواضع کے چند واقعات نقل کیے ہیں۔ یہ مجموعہ یقینا ان لوگوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہو سکتا ہے جو ان اکابرین اور حقیقی محبان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بدگمانیاں رکھے ہوءے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو فہم سلیم عطا فرماءے اور بزرگان دین کی بدگمانی سے بچاءے۔آمین
ٹیگز:Ahl-e-Sunnat wal Jamaat, Akaabireen, Islam, Muslim, Piety, Pious, Sunnah, Sunnat, True Muslims, Ulama-e-Deoband
سوانحات اکابرین امت میں پوسٹ کردہ | Ulama-e-Deoband ka Taqwa (علماء دیوبند کا تقوی)پر تبصرے بند ہیں
جون 1, 2009
اکابرعلماء دیوبند اعلی اللہ مراتبہم نوراللہ مراقدہم جہاندہ علوم ؛ محب رسول صلی اللہ علیہ وسلم؛ دین کے مخلص داعی تھے۔ عشق رسول اور اتباع قرآن و سنت ان کی زندگی کے ہر پہلو سے عیاں تھا۔ زیر نظر کتاب میں مولف نے ان اکابرین کے اتباع سنت کے متعلق بکھرے واقعات کو یکجا کر کے ان لوگوں کو سوچ کا نیا پہلو دیا ہے جو ان اکابرین سے بدگمان ہیں۔ ان سے گذارش ہے کہ ان واقعات کو عناد اور ہٹ دھرمی کو بالاءے طاق رکھتے ہوءے بغور پڑھیں۔ امید ہے کہ اللہ حق کی طرف رہنماءی آسان کر دے۔ اللہ ہم سب کو فہم سلیم عطا فرماءے۔آمین
ٹیگز:Ahl-e-Sunnat wal Jamaat, Akaabireen, Islam, Muslim, Sunnah, Sunnat, True Muslims, Ulama-e-Deoband
سوانحات اکابرین امت میں پوسٹ کردہ | Ulama-e-Deoband Itteba-e-Sunnat ki roshni me (علماء دیوبند اتباع سنت کی روشنی میں)پر تبصرے بند ہیں
You must be logged in to post a comment.