Archive for the ‘ارکان اسلام ۔ذکوة و عشر’ Category

Al-Kalam-ul-Havi (الکلام الحاوی فی تحقیق عبارت الطحاوی)

مئی 22, 2009

Klm_Hviزیر نظر رسالہ میں مولف نے تحقیق اور جستجوسے صحیح احادیث؛ حضرات صحابہ کرام؛ تابعین؛ اءمہ اربعہ اور مختلف مکاتیب فکر کے جمہور فقہاء کرام سے باحوالہ یہ ثابت کیا ہے کہ سادات کے لیےژکوہ ؛ عشر؛ نذر اور اسی طرح کے واجب قسم کا کوءی بھی صدقہ جاءز نہیں اور جن حضرات کو حضرت امام طحاوی کی جس عبارت سے جواز کا شبہ ہوا ہے اس کو خوب واضح کیا گیا ہے کہ وہ ہرگز جواز کے قاءل نہیں ہیں نیز دیگر کءی ضمنی اور علمی و تحقیقی ابحاث ہیں جو صرف پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔انشاء العزیز یہ کتاب حکومت اور عوام سب کے لیے مشعل راہ ثابت ہو سکتی ہے تاکہ ذکواہ اور صدقات واجبہ کو اسی طریقے سے ادا کریں اور وصول کریں جس طریقہ سے شریعت نے حد بندی کی ہے تاکہ ذکواہ وغیرھا دینے والوں کا ذمہ بھی فارغ ہو سکے اور لینے والے بھی حرامخوری سے محفوظ رہیں۔ اللہ تعالی سب کو صحیح دین پر چلنے کی توفیق نصیب فرماءے۔ آمین ثم آمین

Zakat ke Masail Encyclopedia (زکواہ کے مساءل کا انساءیکلوپیڈیا)

مئی 20, 2009

Zkt_Encزکوہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رکن ہے؛ صاحب نصاب لوگوں کے لیے سالانہ ڈھاءی فیصد بطور زکوہ نکالنا فرض ہے؛ زکوہ نکالنے سے باقی ساڑھے ستانوے فیصد مال پاک ہو جاتا ہے اور اللہ کی طرف سے اس مال کی حفاظت ہوتی ہے اور غریبوں کے گھر آبادرہتے ہیں۔مجتہدین کرام کو شریعت کی تدوین و تاسیس کا شرف حاصل ہے تو متاخرین کو تسہیل و ترتیب؛ تہذیب و تنقیح اور توسیع؛ تاکید و تلخیص کی فضیلت حاصل ہے۔ آج کے علماء کا امت پر بڑا احسان ہے کہ وہ اسلاف کے علمی جواہر پاروں کو امت کے سامنے ان کے مزاج اور ذوق کے مطابق پیش کردیں۔ اس خدمت کا احساس کرتے ہوءے محترم محمد انعام الحق صاحب نے زکوہ سے متعلق فقہی مساءل کو حروف تہجی کے حساب سے آسان اور سہل انداز میں ترتیب دیا ہے؛ جس کی وجہ سے عوام الناس کو انہیں تلاش کرنے میں آسانی ہوءی ہے۔اللہ تبارک وتعالی ان کی سعی کو قبول فرماءیں اور ہم سب کی نجات کا ذریعہ بناءے۔ آمین