Archive for the ‘سوانحات اکابرین امت’ Category

Imam-e-Azam Abu Hanifa(امام اعظم ابو حنیفہ حالات، کمالات ملفوظات)

ستمبر 27, 2011

یہ کتاب امام جلال الدین سیوطی کی کتاب تبییض الصحیفه فی مناقب الإمام ابی حنیفه کا اردو ترجمہ ہے جس میں حضرت مولانا عاشق الہٰی کی مفید تعلیقات اور حضرت مولانا محمود اشرف عثمانی کا ایک مضمون ملفوظات امام اعظم بھی شامل ہے۔ اس طرح یہ کتاب امام اعظم کے متعلق بیش بہا معلومات کا خزانہ ہے۔

Bani Dar-ul-Uloom Deoband (بانی دارالعلوم دیوبند)

جون 15, 2010

زیر نظر کتابچہ میں بانی دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رحمة اللہ علیہ کی زندگی کے ضروری حالات ،علمی خدمات، اور عشق محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے عمدہ جذبات کا باحوالہ تذکرہ کیا گیا ہے، اور قیام دارالعلوم دیوبند کے اسباب، جہاد 1857میں مسلمان مجاہدوں کے کارنامے، انگریز کے عزائم اور پادریوں اور آریوں کے فتنوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، اور حضرت نانوتوی پر عائد کیے گئے بعض سنگین الزامات مثلا یہ کہ آپ ختم نبوت زمانی کے منکر تھے )معاذ اللہ(اور یہ کہ امتی نبی سے اعمال میں مطلقا بڑھ جاتے ہیں ، وغیرہ باتوں کے مفصل اور مسکت جوابات خود ان کی اپنی عبارات سے پیش کیے گئے ہیں، واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل

Seerat-e-Abu Huraira (سیرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ)

نومبر 21, 2009


سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ ان عاشقان رسول میں سے ہیں جنہوں نے کاوش کی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ایک لفظ، عمل اور ایک ایک ادا کو پورا تحفظ دیں اور حیات نبوی کا کوئی گوشہ ایسا نہ رہے جو بقائے دوام سے معمور اور اسفار امت میں مزبور نہ ہو۔ بعد میں آنے والے محدثین ان کے نقش پا پر چلتے رہے اور اعمال نبوت اس محنت سے اعمال امت میں ڈھلتے رہے کہ آقا افضل الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ایک ایک گوشہ محفوظ اور کتابوں میں مسطور ہے۔ یہ اس امت کا شرف ہے جو اہل کتاب کی آنکھوں کا خار تھا جس نے انہیں احساس کمتری میں مبتلا کر رکھا تھا اسی وجہ سے وہ علم حدیث پر حملہ آور ہوئے اور ان کا پہلا نشانہ سیدنا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ تھے۔اگر اس جلیل القدر صحابی کی شخصیت مجروح ہوتی ہے تو علم حدیث کی پوری دیوار گرتی ہے اور حدیث نہ ہوتو یہ امت بھی اہل کتاب کی ان صفوں میں آجاتی ہے ۔اہل کتاب کی روش پر چلتے ہوئے بعض نافہم ، کوتاہ اندیش، اور اہل کتاب کے کاشتہ پودوں نے بھی اس صحابی رسول کی شخصیت مجروح کرنے کی کوشش کی۔مولف کتاب نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کے پاکیزہ حالات و سوانح دیدہ ریزی سے جمع کر کے اپنے لیے زاد آخرت اور صراط مستقیم کے طالبین کے لیے سنگ میل مہیا کردیا ہے اور ان وہی نکتہ چینیوں کا جواب با صواب یکجا کر دیا ہے جو اس جلیل صحابی پر ظالم طبقہ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالی مولف کو جزائے خیر اور تالیف کو مقبولیت عامہ کے شرف سے سرفراز فرمائے ۔آمین

Seerat Aaima Arbaa (سیرت اءمہ اربعہ)

جون 8, 2009

Srt_Amaعلماءے اسلام نے دین اور کتاب و سنت کی حفاظت و صیانت کے لیے ابتداء میں فن اسماء الرجال سے کام لیا اور روات حدیث کے حالات مرتب کر کے ان کی زندگی کے ایک ایک پہلو پر بڑی دیانتداری اور ذمہ داری سے روشنی ڈالی اور آگے چل کر اس فن میں بڑی وسعت پیداءی ہوءی جس کے نتیجہ میں سلف اور خلف کے درمیان واسطہ العقد کی حیثیت سے طبقات و تراجم کا فن وجود میں آیا اور ہر دور کے بےشمار علماء کے ارباب فضل و کمال کے حالات زندگی اور ان کے دینی و علمی کارناموں سے مسلمانوں کو استفادہ کا موقع ملا۔ زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں مولف نے اسلامی فقہ کی ابتداءی تاریخ و تدوین کی تفصیل؛ اءمہ اربعہ کے حالات زندگی اور ان کے دینی کاموں کا مستند تذکرہ کیا ہے۔

Pyary Nabi ki Sahabzadiyan (پیارے نبی کی پیاری صاحبزادیاں)

جون 1, 2009

Rsl_Dhtآج کے جدید دور میں جب انسان آسمان کی وسعتوں میں اور زمین کی گہراءیوں میں مصروت تحقیق ہے۔ یورپ اور دیگر ممالک میں ترقی کے نام پر عورت کی جو تذلیل ہو رہی ہے اور وہ مردوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہے ہمیں عبرت حاصل کرنی چاہیے اور ان پاک سیرت صحابیات و صالحات کی سیرت کا مطالعہ کرنا چاہیے جن سے ہمری زندگی میں نور پیدا ہو اور ان کے واقعات ان کی شخصیت ہماری خواتین کے ذہنوں کو دین کی طرف لانے کے لیے مشعل راہ ثابت ہو۔زیر نظر کتاب میں مولف نے اسی ضرورت کے تحت حضور علیہ الصلوہ والسلام کی صاحبزادیوں کی سیرت پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور ان کے پاکیزہ حالات کا تذکرہ کیا تاکہ ہم ان بابرکت شخصیات کی برکت سے دنیا اور آخرت میں اپنے لیے نجات کا سامان کر سکیں۔اللہ اس ادنی سعی کو قبول فرماءےاور ہمارے لیے مشعل راہ بناءے۔آمین

Ulama-e-Deoband ka Taqwa (علماء دیوبند کا تقوی)

جون 1, 2009

Dbn_Tqwنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجہ الوداع میں فرمایا تھا کہ کسی کالے کو کسی گورے پر؛ کسی عربی کو کسی عجمی پر کوءی فضیلت حاصل نہیں سواءے تقوی کے۔ زیر نظر رسالہ میں مولف نے اکابرین علماءدیوبند کے کمالات و حالات زندگی میں سے صرف تقوی و تواضع کے چند واقعات نقل کیے ہیں۔ یہ مجموعہ یقینا ان لوگوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہو سکتا ہے جو ان اکابرین اور حقیقی محبان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بدگمانیاں رکھے ہوءے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو فہم سلیم عطا فرماءے اور بزرگان دین کی بدگمانی سے بچاءے۔آمین

Ulama-e-Deoband Itteba-e-Sunnat ki roshni me (علماء دیوبند اتباع سنت کی روشنی میں)

جون 1, 2009

Itb_Sntاکابرعلماء دیوبند اعلی اللہ مراتبہم نوراللہ مراقدہم جہاندہ علوم ؛ محب رسول صلی اللہ علیہ وسلم؛ دین کے مخلص داعی تھے۔ عشق رسول اور اتباع قرآن و سنت ان کی زندگی کے ہر پہلو سے عیاں تھا۔ زیر نظر کتاب میں مولف نے ان اکابرین کے اتباع سنت کے متعلق بکھرے واقعات کو یکجا کر کے ان لوگوں کو سوچ کا نیا پہلو دیا ہے جو ان اکابرین سے بدگمان ہیں۔ ان سے گذارش ہے کہ ان واقعات کو عناد اور ہٹ دھرمی کو بالاءے طاق رکھتے ہوءے بغور پڑھیں۔ امید ہے کہ اللہ حق کی طرف رہنماءی آسان کر دے۔ اللہ ہم سب کو فہم سلیم عطا فرماءے۔آمین

Sawaneh Hazrat Raipuri (سوانح حضرت عبدالقادر راءے پوری)

مئی 20, 2009

sawanhraipooriزیر نظر کتاب میں مولانا ممدوح کی سوانح حیات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گءی ہے جس میں آپ کے اخلاص؛ تعلق مع اللہ ؛ زہدوتوکل؛ استقامت علی الشریعت؛ عشق و محبت الہی؛ علوم صحیحہ اور تحقیقات عالیہ اور آپکی تاثیر صحبت اور اصلاح و ارشاد کے علاوہ تبلیغی و سیاسی رجحان پیش کیا گیا ہے۔

Akabir ki Zahidana Zindagi (اکابر کی زاہدانہ زندگی)

مئی 18, 2009

Aka_Zndزیر نظر کتاب ”اکابر کی زاہدانہ زندگی” میں مولف نے اکابرین علماء کی سوانحات سے ان کے زہد و تقوی سے متعلق حالات کو قلمبند کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان اکابرین کی زندگیوں کے ہر پہلو سے سنت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم چھلکتی نظر آتی ہے۔ زہد بھی آپکی زندگیوں میں بدرجہ اتم پایا جاتا ہے۔ اکابر کے واقعات انسانی زندگی کے انقلاب کے لیے ایک موثر عنصر ہے اور اگر کہا جاءے کہ یہ حکایات نہیں بلکہ نقد حال الرجال کے لیے بہترین نسخے ہیں تو بے جا نہ ہوگا۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی کتاب کو قبولیت بخش کرعام وخاص مسلمانوں کی اصلاح کے لیے نسخہ اکسیر ٹھہراءے۔آمین

Imam Abu Hanifa k Waqiat(امام ابو حنیفہ کے حیرت انگیز واقعات)

اکتوبر 29, 2008

زیر نظر کتاب میں امام ابوحنیفہ )رع( کی فکرو نظر؛علم و عمل؛تاریخ و تذکرہ؛فقہ قانون؛ اخلاص و للہیت ؛ طہارت و تقوی؛ سیاست و اجتماعیت؛ جذبہ اصلاح؛ انقلاب امت؛ تبلیغ و اشاعت دین؛ تعلیم و تدریس؛ غرض ہر پہلو پر جامع اور مفید بحث کی گءی ہے۔
Imam Abu Hanifa (RA) is one of the Leading Scholar of Islam. He is the founder of Fiqh Hanafi. This book explains in detail all aspects of HIS life. It is one of best book on the Biography of Imam (RA). Right Click and choose "Save Target As” to download the Book.