Archive for مارچ, 2009

Rafa-e-Yadain (رفع یدین)

مارچ 23, 2009

rfa_ydn1

غیر مقلدین حضرات نے عرصہ سے علماء احناف کو عوام میں بدنام کرنے اور عوام کو ان سے بدظن کرنے کے لیے جن فروعی اور اختلافی مساءل کا سہارا لیا ہے ان میںرفع یدین کا مسءلہ بھی شامل ہے۔ رفع یدین کا مسءلہ عہد صحابہ سے اختلافی ہے۔ معدودے چند صحابہ رفع یدین کے قاءل ہیں اور جمہور صحابہ کا عمل ترک رفع ہے۔ امام بخاری کا مسلک رفع یدین ہے؛ انہوں نے اس مسءلہ پر ایک مستقل رسالہ ”جزء رفع الیدین” بھی تصنیف فرمایا ہے۔
زیر نظر رسالہ میں مولف نے امام بخاری کی پیش کردہ روایات کی روشنی میں مسءلے کو منقح کیا گیا ہے کہ ان روایات سے رفع یدین ثابت ہے اور نفس ثبوت کا کوءی منکر بھی نہیں ہے لیکن رفع یدین کی ترجیح پر ان روایات سے استدلال ناتمام ہے؛ پھر اس موضوع پر دیگر دلاءل بھی زیر بحث آءے ہیں جن کی ترک رفع کی اولویت اور ترجیح ثابت ہوتی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں حق قبول کرنے کی توفیق عطا فرماءے۔آمین

Qirat Khalaf-al-Imam (قرات خلف الامام)

مارچ 23, 2009

qrt_immغیر مقلدین حضرات نے عرصہ سے علماء احناف کو عوام میں بدنام کرنے اور عوام کو ان سے بدظن کرنے کے لیے جن فروعی اور اختلافی مساءل کا سہارا لیا ہے ان میں فاتحہ خلف الامام کا مسءلہ سر فہرست ہے۔ فریق ثانی کے تیرھوی صدی ہجری کے وکیل اعظم مولانا عبدالرحمن مبارکپوری کی کتاب تحقیق الکلام پر فریق ثانی کے مسءلہ زیر بحث پر مناظرہ کا دارومدار ہے امام خطابی کے حوالہ سے لکھتے ہیں کہ اس مسءلہ میں صحابہ کرام کا اختلاف تھا ایک گروہ قرات خلف الامام کا قاءل اور دوسرا گروہ منکر تھا اسی لیے فقہاء کرام اور اءمہ دین کا بھی اس میں اختلاف ہے۔
لہذا اس موضوع پر محض احقاق حق کی نیت سے یہ رسالہ جو مولف نے فریق ثانی کے مطالبہ کے عین مطابق یعنی صحیح بخاری میں پیش کردہ دلالءل کی روشنی میں تالیف کیا ہے تاکہ قارءین کی رہنماءی کی جاسکے اور حق اور باطل میں تفریق آسان ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حق قبول کرنے کی اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرماءے اور اسکی تحریر؛ تلخیص اور اشاعت و ترویج میں حصہ لینے والوں کے دارین میں کامیابی کا ذریعہ بناءے۔آمین

Atyab-al-Kalam (اطیب الکلام)

مارچ 23, 2009

atb_klmغیر مقلدین حضرات نے عرصہ سے علماء احناف کو عوام میں بدنام کرنے اور عوام کو ان سے بدظن کرنے کے لیے جن فروعی اور اختلافی مساءل کا سہارا لیا ہے ان میں فاتحہ خلف الامام کا مسءلہ سر فہرست ہے۔ فریق ثانی کے تیرھوی صدی ہجری کے وکیل اعظم مولانا عبدالرحمن مبارکپوری کی کتاب تحقیق الکلام پر فریق ثانی کے مسءلہ زیر بحث پر مناظرہ کا دارومدار ہے امام خطابی کے حوالہ سے لکھتے ہیں کہ اس مسءلہ میں صحابہ کرام کا اختلاف تھا ایک گروہ قرات خلف الامام کا قاءل اور دوسرا گروہ منکر تھا اسی لیے فقہاء کرام اور اءمہ دین کا بھی اس میں اختلاف ہے۔
لہذا اس موضوع پر محض احقاق حق کی نیت سے یہ رسالہ جو ایک ضخیم کتاب کا ملخص ہے قارءین کی رہنماءی کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حق قبول کرنے کی اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرماءے اور اسکی تحریر؛ تلخیص اور اشاعت و ترویج میں حصہ لینے والوں کے دارین میں کامیابی کا ذریعہ بناءے۔آمین

Sahaba Karam par Tanqeed Q (صحابہ کرام پر تنقید کیوں؟)

مارچ 12, 2009

shb_tnqزیر نظر کتاب کو موضوع حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین پر تنقید کے جواز یا عدم جواز کا مسءلہ ہے؛ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے۔یہ کتاب سید ابوالاعلی مودودی کی کتاب ”خلافت و ملوکیت” پر کتاب و سنت اور اجماع امت کی روشنی میں اصولی تبصرہ ہے۔اس کتاب کے مطالعہ کے بعد انشاء اللہ تعالی صحابہ کرام پر کیے جانے والے اعتراضات خود بخود ختم ہو جاءینگے۔اس کا اندازہ تحریر سادہ مگر دلچسپ؛ مختصر مگر جامع؛ زور دار مگر سنجیدہ ہے۔ بالخصوص الصحابہ عدول کے مسءلہ پرنہایت سیر حاصل بحث کی گءی ہے۔زیر بحث کتاب کی اشاعت سے جو مضرات ہوءے ہے ان مضرات کا مکمل تدارک تو مشکل ہے لیکن اگر مسلمانوں نے حب دین کے جذبے کے تحت اس تبصرہ کی اشاعت میں اعانت فرماءی تو ایک حد تک کامیابی کی امید ہے۔ اللہ مولف کو اجر دے اور اس خدمت کو قبول فرماءے۔آمین

Modudiat ka Asli Roop (مودودیت کا اصلی روپ)

مارچ 12, 2009

mod_ropآجکل اسلام کی دیوار گرانے کیلیے بہت زیادہ فتنے اٹھ کھڑے ہوءے ہیں کوءی فتنہ کھلا اسلام کا دشمن ہے تو کوءی فتنہ ظاہر میں تو اسلامی جماعت لگا ہے مگر وہ فتنہ اصل اسلام سے دشمنی کرتے ہوءے مسلمانوں میںنیا اسلام لانا چاہتا ہے اور جو دشمن اس طرح چھپا ہوا ہے وہ زیادہ خطرناک ہے۔ ایسے اسلام کے دشمن فتنوں میں سے ایک ”فتنہ مودودیت” ہے جو ظاہر میںتو اپنے آپ کو ”جماعت اسلامی”کہلاتا ہے لیکن اس فتنے کے عقاءد اس امت کے اکابر علماء کرام کے خلاف ہیں۔ مودودی صاحب کی کتابوں اور رسالوں میں ایسی خطرناک باتیں موجود ہیں کہ جن سے ناواقف آدمی صرف گمراہی نہیں بلکہ کفر میں بھی پڑ سکتا ہے
فتنہ مودودیت پر الحمد للہ علماء کرام نے بہت زیادہ مدلل و مفصل کتابیں لکھی ہیں جو کہ طویل ہیں اسلیے ضرورت محسوس ہوءی کہ مدودیت کے بارے میں کوءی مختصر رسالہ ہو تاکہ مختصر وقت میں مودودی مذہب کا مطالعہ کر کے مودودیت کے فتنہ سے آگاہ ہو کر اپنے آپ کو اس فتنہ سے بچاسکیں۔ اللہ پاک تمام مسلمانوں کو ہر فتنہ سے بچنے کی توفیق عطا فرماءے۔ آمین

Mufti Mehmood Hassan aur Jama’at-e-Tableegh (مفتی محمود حسن گنگوہی اور تبلیغی جماعت)

مارچ 9, 2009

mhm_tblزیر نظر کتاب میں مفتی اعظم ہند حضرت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی کے ملفوظات؛ مواعظ اور تفاوی سے تبلیغی جماعت سے متعلق مضامین جمع کیے گءے ہیں۔ اس کے پڑھنے سے انشاء اللہ تعالی تبلیغی کام کرنے والوں کو بھی بہت فاءدہ ہوگا۔ حضرت کے متعلقین اور عام مسلمانوں کو بھی فاءدہ کی امید ہے۔ حضرت کی شخصیت سے جو واقف ہے وہ اس کی اہمیت کو ضرور محسوس کریگا؛ اور اس سے تبلیغی کام کی افادیت بھی ظاہر ہوگی؛ جس سے کام میں لگنے کی امید ہے۔ واللہ الموفق

Kia Salat-o-Salam or Mehfil-e-Meelad Bidat h (صلوہ و سلام اور محفل میلاد بدعت ہے)

مارچ 7, 2009

slt_mldزیر نظر کتاب میں درود شریف جیسی اہم عبادت کے ساتھ بدعات کا معاملہ؛ میلاد کی تاریخ؛ اس کے موجد ؛ مروج کے عقاءد و نظریات اور اس کے بارے میں علماءے احناف کے فتاوی؛ بدعات کے معانی و مفاسد کا بیان مدلل انداز میں کیا گیا ہے۔نیز یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میلاد کے معاملے میں اہل بدعت قرآن کے معانی و تفاسیر میں بھی ردو بدل کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے میں اس رسالے کے مولف؛ ناشر اور قاری کی نجات اور ہدایت کا ذریعہ بناءے ۔آمین

Kutub-e-Fazail par Aitrazaat ke Jawabaat (کتب فضاءل پر اعتراضات کے جوابات)

مارچ 6, 2009

faz_atrدور حاضر میں لغویات میں مشغولیت اور دین سے دوری کے سبب عوام الناس میں اعمال کی اہمیت روبہ زوال ہے۔ اور جیسا کہ قرون اولی میں اس کا معمول بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے اب نہ ہو نے کے برابر ہے۔ لہذا ضرورت اس بات کی تھی کہ لوگوں میں اس کی ترغیب کی طرف توجہ دی جاءے۔ الحمدللہ مولف کتب فضاءل نے اس اہم ترین دینی خدمت کو بروقت محسوس کرتے ہوءے چند کتب و رساءل تحریر فرماءے جو کتب فضاءل؛ فضاءل اعمال؛ اور تبلیغی نصاب کے ناموں سے مشہورو معروف ہوءے کثرت سے اشاعت اور استفادہ کا سبب بنے۔ یہ کتب و رساءل فضاءل قرآن؛ رمضن؛ تبلیغ؛ حکایات صحابہ؛ نماز؛ ذکر؛ حج؛ صدقات؛ درود شریف پر مشتمل ہیں۔
درج بالا کتب و رساءل سے عوام الناس کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا اور اپنی دنیا و آخرت سنواری۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے اس پر طرح طرح کے اشکالات کا انبار لگایا۔ ان میں بعض تو وہ حضرات تھے جنہوں نے خلوص اور اصلاح احوال کی غرض سے اشکالات کیے جب کہ دیگر حضرات نے اس کی اہمیت و مقبولیت اور اپنے باطل نظریات کی اشاعت کی غرض سے اشکالات کیے۔ زیر نظر رسالہ میں ان مکتوبات کو جمع کیا گیا ہے جن میں مصنف کتب فضاءل نے ہونے والے اشکالات کا محاسبہ اور ان کے خالص علمی و تحقیقی جوابات عنایت فرماءے تھے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں دنیا آخرت سنوارنے کی توفیق عطا فرماءے۔آمین