Posts Tagged ‘Munkireen-e-Hadith’

Fitna Inkar-e-Hadees aur uska Pasmanzar (فتنہ انکار حدیث اور اسکا پس منظر)

جولائی 22, 2009

Hds_Asqدور حاضر کے فتنوں میں انکار حدیث کا فتنہ بھی سر اٹھاءے ہے ہے۔منکرین حدیث کی کتابیں اور رسالے امت مسلمہ پھیل رہے اور جن حضرات کو مطالعہ کرنے کا ذوق نہیں ہے وہ ان کی تحریروں سے متاثر ہو جاتے ہیںاور شدہ شدہ ان کے حامی بن کر اہل باطل کے گروہ میں شامل ہو جاتے ہیں۔زیر نظر رسالہ میں مولف نے منکرین حدیث کے زیغ و ضلال کی نشاندہی کی ہے اور ان کی تلبیس و تزویر کا پردہ چاک کیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ جل شانہ اس سعی کو قبول فرماءے اور گمراہوں کی ہدایت کا ذریعہ بناءے۔ آمین

Sunnat ka Maqam aur Fitna Inkar-e-Hadees (سنت کا مقام اور فتنہ انکار حدیث)

مئی 30, 2009

Hds_Rfiدور حاضر کے فتنوں میں فتنہ انکار حدیث نے نو تعلیم یافتہ طبقہ اور بہت سے اونچے عہدوں پر اس فرقے نے اپنے لٹریچر کو پھیلایا اور ان کی گمراہی کا سبب بنے۔منکرین حدیث کے دعاوی کے مطابق احادیث حجت نہیں؛ شریعت میں ان کی کوءی بنیاد نہیں۔مولف رسالہ نے عام فہم انداز میں منکرین کے ان دعاوی کی قلعی کھول دی ہے اور خوب انداز میں ان کے ہر دعاوی کی تردید کی ہے۔ یہ رسالہ مختصر ہونے کے باوجود متلاشیان حق کیلیے انشاء اللہ کافی و دافی ہوگا۔اللہ سے دعا ہے کہ مولف ؛ناشرین اور اشاعت کرنے والوں کی ہدایت و کامیابی کا ذریعہ بناءے اور گمراہوں کے لیےفلاح کا موجب بنے۔آمین

Inkaar-e-Hadees Q? (انکار حدیث کیوں؟)

مئی 30, 2009

Hds_Ysfاس پرفتن دور میں مذہب اسلام بے شمار فتنوں کی یلغار سے دوچار ہے جن میں سے انکار حدیث کا فتنہ بھی مرکزی توجہ کا طالب ہے۔ بحث کرنے والے پوری قوت کے ساتھ اس بحث میں مصروف عمل ہے کہ حدیث حجت ہے یا نہیں؟ اوردین کا مدار عقلیات پر رکھنے پر بضد اور درج ذیل سوالات احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق اٹھاءے جا رہے ہیں: حدیث کا مرتبہ اسلام میں کیا ہے؟ حدیث سے شریعت اسلامیہ کو کیا فواءد حاصل ہوءے؟ حدیث پر اعتماد نہ کیا جاءے تو اس سے دین کو کیا نقصان ہوگا؟دور حاضر میں انکار حدیث کی جو وباء پھوٹ پڑی ہے؛ یہ کن جراثیم کا نتیجہ ہے؟ یہ اور اس قسم کے لاتعداد سوالات کے ذریعے دین قیم کو مجروح کرنے کے کوشش کی جارہی ہے۔شہید مولف رسالہ نے ان سوالات کا بخوبی جواب دیا ہے اور اس فتنہ کے پس پردہ مقاصد کو اجاگر کیا ہے اور حدیث کی حجیت پر خوب روشنی ڈالی ہے۔ اللہ ہم سب کو فہم سلیم عطا فرماءے۔آمین

Inkar-e-Hadees Q? (انکار حدیث کیوں؟)

مئی 30, 2009

Hds_Aybفتنہ انکار حدیث دور حاضرہ کے فتنوں میں سے ایک بڑا فتنہ ہے اس وجہ سے نہیں کہ اس کا موقف علمی زیادہ مستحکم و مضبوط ہے بلکہ اس وجہ سے کہ اپنے مقاصد کے اعتبار سے یہ فتنہ دہریت اور کمیونزم کا ہم آہنگ ہے۔ اس کا مقصد بجز دین کو فنا کرنے کے اور کچھ نہیں ہے۔ دہریت عقل انسانی کو دین پر غالب کرتی ہے اور کمیونزم ضروریات زندگی کو۔ حضرت علامہ نے بدلاءل عقلی و نقلی ثابت کیا ہے کہ ظن عقلااور شرعا دونوں طرح حجت ہے اور موجب عمل ہے گو موجب ایمان نہیں کیونکہ موجب ایمان تو یقینی ہی ہے اس لیے اصول یہ ٹھہرا کہ ظن پر عمل ہوگا اور یقین پر ایمان کا دارومدار ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو فہم سلیم عطا فرماءےا ور وسواس الخناس کے شر سے محفوظ رکھے ۔ آمین

Inkaar-e-Hadees k Nataij (انکار حدیث کے نتاءج)

دسمبر 13, 2008

ink_hdsزیر نظر کتاب میں مولف نے تحقیق اور عرق ریزی سے منکرین حدیث کی مختلف کتابوں اور رسالوں سے خود ان کی اپنی عبارات اور تحریرات کے آءینہ میں ان کے عقاءدو اعمال اور افکارونظریات کا اجمالی خاکہ پیش کیا ہے۔ اور یہ واضح کیا ہے کہ ان کا دعوی تو صرف حدیث کے انکار کا ہے لیکن اصول دین کی کوءی چیز ایسی باقی نہیں رہ جاتی جس کا انکار ان کے کسی نہ کسی طبقے نے نہ کیا ہو۔ اس سلسلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی جامعیت پر قدرے مفصل بحث بھی شامل کی گءی ہے ۔واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل

Hadees-e-Rasool (SAW) ka Qurani Mayar(علم حدیث کا قرآنی معیار)

نومبر 1, 2008

علم حدیث کی اہمیت؛ عظمت اور اقسام کا قرآنی کریم سے محققانہ ثبوت
Proof of Hadiths studies (Ilm-e-Hadees), its importance, Types from the Quranic Sources.

Khair-ul-Wasail (خیرالوساءل)

اکتوبر 18, 2008

دور حاضر میں بہت سے فرقوں کا مزاج یہ ہے کہ علماء حقہ سے لوگوں کو متنفر کر کے چند جہلاء کے پیچھے لگا دیا جاءے اور اسلام کے بنیادی اصولوں میں شکوک و شبہات ڈال دیے جاءیں تاکہ لوگ حق کو باطل اور باطل کو حق یقین کر لیں ۔زیر نظر رسالہ ”خیرالوساءل” آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ حق کا دفاع ممکن ہو اور باطل کو طشت از بام کیا جاسکے۔ خدا کرے یہ یہ محنت نتیجہ خیز اور ثمر آور ثابت ہو۔آمین
The customary attitude of False Sects of modern days is to divert the cocentration of True and Dedicated Scholars (Ulama-e-Haq) from the Promotion of Islam towards few false preachers and create ambiguity in the fundamentals of Islam (Zarooriyat-e-Din). This bookles is desigend from Quranic Verses (Ayat-e-Qurani) and Hadiths (Ahadees-e-Nabvia) to defend the truth and expose the false. May Allah accept this effort. Ameen