Posts Tagged ‘Jarah wa Tadeel’

Fun Asma-ur-Rijaal (فن اسماءالرجال)

اپریل 17, 2010


حکمت الہی کی یہ ایک عجیب کار فرمائی ہے کہ ایک نبی امی کو ایک ایسی امت عطا ہوئی جس نے علم کی خدمت و اشاعت ہی نہیں اور علوم کی تکمیل و توسیع ہی نہیں بلکہ جدید علوم کی وضع و تدوین کا ایسا کارنامہ انجام دیا جس کی مثال گزشتہ تاریخ اور سابقہ امتوں میں نہیں مل سکتی۔ان علوم اسلامیہ کی فہرست بہت طویل ہے جن کی وضع و تدوین کا سہرا اس امت کے سر ہے اور جن کے ظہور میں آنے کا سبب و محرک قرآن مجید کا فہم اور تعلیمات نبوی کی حفاظت تھا،انہی علوم میں ایک فن اسماءالرجال بھی ہے جسکا امت مسلمہ کی خصوصیت ہونے کا اعتراف مستشرقین کو بھی ہے۔
زیر نظر کتاب فن اسماءالرجال ، جرح تعدیل اور اس کے متعلقات کے تعارف اور اصول و ضابطے کے بیان پر مشتمل ہے۔ نیز آخری باب میں اس فن کی اہم و مشہور کتابوں کا اجمالی تعارف بھی ہے اور ان کے مطبوع و مخطو ط ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس کتاب کو شرف قبولیت و دوام عطا فرمائے اور اس ناچیز کی لغزشوں و سیئات سے درگزر فرما کر علوم اسلام کی مزید خدمت کا موقع عطافرمائے۔آمین