Posts Tagged ‘Tableeghi Jama’at’

Fazail-e-Tableegh (فضاءل تبلیغ)

جون 1, 2009

Fzl_Tblدور حاضر میں فراءض و واجبات پر عمل عام مسلمانوں سے نہیں بلکہ خاص اور اخص الخواص مسلمانوں سے متروک ہوتا جار ہا ہے۔ محرمات اور فسق و فجور کا شیوع جس قدر صاف اور واضح طریق سے بڑھتا جارہا ہے اور دین کے ساتھ لاپرواہی بلکہ استخفاف و استہزاء جتنا عام ہو رہا ہے وہ کسی فرد بشر سے مخفی نہیں۔عوام اپنے کو معذور کہتے ہیں کہ ان کو بتلانے والا کوءی نہیں اور علماء اپنے کو معذور زسمجھتے ہیں کہ ان کی سننے والا کوءی نہیں۔لیکن یاد رہے کہ دینی امور کا معلوم کرنا تحقیق کرنا ہر شخص کا اپنا فرض ہے۔ وقت کی اسی ضرورت کا احساس کرتے ہوءے مولف نے علماء و مشاءخ کے ارشاد کی تکمیل میں تبلیغ دین کی ضرورت کی متعلق مختصر طور پر چندآیات و احادیث جمع کی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اس ادنی سی سعی کو اپنی بارگاہ میں قبول مقبول فرماءے۔ آمین

Fazail-e-Aamal per Aitrazaat Q (فضاءل اعمال اعتراض کیوں؟)

مئی 30, 2009

Fzl_Atrدور حاضر میں لغویات میں مشغولیت اور دین سے دوری کے سبب عوام الناس میں اعمال کی اہمیت روبہ زوال ہے اور جیسا کہ قرون اولی میں اس کا معمول بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ الحمد للہ مولف کتب فضاءل نے وقت کی اس اہم ضرورت کو دیکھتے ہوءے رساءل تالیف کیے جو”فضاءل اعمال” کے نام سےمجموعی شکل میں اکناف و اطراف میں پھیل گءے۔ اور افادہ عامہ کا سبب بنے۔ لیکن کچھ لوگوں کو یہ قبولیت راس نہ آءی اور اس کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کی گءی۔ زیر نظر رسالہ انہی رساءل کے دفاع میں تحریر کیا گیا ہے۔

Mufti Mehmood Hassan aur Jama’at-e-Tableegh (مفتی محمود حسن گنگوہی اور تبلیغی جماعت)

مارچ 9, 2009

mhm_tblزیر نظر کتاب میں مفتی اعظم ہند حضرت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی کے ملفوظات؛ مواعظ اور تفاوی سے تبلیغی جماعت سے متعلق مضامین جمع کیے گءے ہیں۔ اس کے پڑھنے سے انشاء اللہ تعالی تبلیغی کام کرنے والوں کو بھی بہت فاءدہ ہوگا۔ حضرت کے متعلقین اور عام مسلمانوں کو بھی فاءدہ کی امید ہے۔ حضرت کی شخصیت سے جو واقف ہے وہ اس کی اہمیت کو ضرور محسوس کریگا؛ اور اس سے تبلیغی کام کی افادیت بھی ظاہر ہوگی؛ جس سے کام میں لگنے کی امید ہے۔ واللہ الموفق

Ilm aur Ulama ki Azmat (علم اور علماء کی عظمت)

جنوری 19, 2009

ilm_azmزیر نظر رسالہ دراصل ایک وعظ ہے جو مولف نے علم دین اور علماء کرام کی عظمت قرآن پاک اور احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں مدلل انداز میں پیش کی ہے۔ یہ وقت کی ایک اہم ضرورت کے تقاضے کا سد باب کرنے کے لیے کیا گیا وعظ ہے کیونکہ عوام میں جن میں اکثر دین دار لوگ بھی شامل ہیں علماء کرام کی اہانت اور تمسخر کا خطرناک رجحان نمو پا رہا ہے جس کی وجہ علماء کرام کے مرتبہ اور عظمت سے ناواقفیت ہے۔ انشاء اللہ یہ وعظ ان لوگوں کے لیے بھی مشعل راہ و ہدایت کا کام دے گا جو دین کا کام حدود شریعت کا لحاظ کیے بغیر کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی ذات بابرکات کو مع صحت و عافیت تادیر ہمارے سروں پر سلامت رکھیں۔ اور امت کو اس وعظ سے استفادہ کی توفیق عطافرماءیں۔آمین یارب العالمین

Tableeghi Jamaat ki Dawat (تبلیغی جماعت کی دعوت کے اصول و آداب)

جنوری 19, 2009

tab_jmtزیر نظر رسالہ میں تبلیغی جماعت کا مختصر تعارف؛ جماعت کے متعلق بعض غلط فہمیوں کا ازالہ اور پھر حضرت مولانا محمد یوسف کاندھلوی کا ایک مفصل خط شامل ہے جس میں انہوں نے جماعت کا لاءحہ عمل اور چھ نمبروں کی تشریح کی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اسے نافع بناءے۔آمین

Jama’at-e-Tableegh par Aitrazaat k Jawabat (جماعت تبلیغ پر اعتراضات کے جوابات)

دسمبر 17, 2008

tbl_atrزیر نظر کتاب میں مصنف نے جماعت تبلیغ پر ہونے والے عمومی اعتراضات کے مسکت جوابات دیے ہیں اور تبلیغ کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی ہیں اور اکابرین کی آراء بھی با حوالہ شامل کی ہیں تاکہ عوام الناس میں پھیلی ہوءی بے اصل باتوں کی تلافی ہو سکے۔ نیز مصنف کی طرف منسوب بے اصل اور موضوع روایات کا بھی سد باب ممکن ہو۔