Posts Tagged ‘Peghambar-e-Islam’
اکتوبر 1, 2011
سيرت حلبيہ اپنی خصوصيات کے لحاظ سے ايک ايسی منفرد کتاب ہے جو تاريخ اسلامی اور سيرت رسولﷺکے موضوع پر اپنا ايک عليحدہ ، مستقل اور اہم مقام رکھتی ہے، اسی انفراديت اہميت اور افاديت و مقام کے صحيح تصور کو پيش کرنے کيلئے کہا گيا ہے کہ عربی لٹريچر ميں سيرت پر ضابطے کی تو صرف يہی ايک کتاب ہے۔ مؤلف نے يہ کتاب عربی کی دو اہم کتب سيرت (عيون الاثر اور سيرت شمس الشامی)کی تلخيص کے طور پر مرتب کی ہے۔ يہ دونوں کتابيں علمی و تحقيقی مواد کے اعتبار سے بے حد اہم ہے ليکن عوام اس کی گہرائی اور گيرائی تک نہيں پہنچ سکتے ۔اس لئے مؤلف نے ایک مفصل و مربوط کتاب عوام و خواص دونوں طبقوں کيلئے مرتب کی جو اپنے استناد اور معتبر سيرت و تاريخ کی کتابوں سے ماخوذ واقعات پر مبنی ہے، اور ساتھ ہی تمام منتشر واقعات کو مربوط کر کے تسلسل کے ساتھ مرتب کر ديا گيا ہے جس سے يہ کتاب علماء و عوام سب کيلئے قابل فہم بن گئی ہے۔ ايک اور خصوصيت اس کتاب کی يہ بھی ہے کہ ايک واقعہ کے ذيل ميں جتنی مختلف و متفرق روايات فراہم ہوتی ہيں ، يہ ان ميں سے اکثر کو پيش کرتے ہيں اور اس کے بعد ان روايات ميں سے ممکن طور پر تضاد کو دور کر کے موافقت اور تطابق پيدا کرنے کی کوشش کرتے ہيں، جس سے مختلف تاريخی واقعات کا ايک دوسرےسے جوڑ پيدا کرنا ممکن ہو جاتا ہے، ساتھ ہی يہ کہ اس ميں جتنی قوی اور ضعيف روايات پيش کی گئی ہيں، مؤلف نے اکثر ان کا مأخذ بھی ذکر کر ديا ہے۔
آخر ميں اﷲتعالیٰ سے دست بدعا ہيں کہ اس محنت و خدمت کو قبول فرمائےا ور اس خدمت کو مؤلف، مترجم، ناشر، اور ان تمام حضرات کيلئے سعادت و نجات کا باعث بنادے جنہوں نے اس کی اشاعت و ترويج ميں کردار ادا کيا ہے۔ آمين
ٹیگز:An-Nabi-ul-Khatim, Biography, Free Books, Islam, Islamic Books, Khatim-ul-Ambia, Muhammad SAW, Nabi, Peghambar-e-Islam, Prophet, Prophet of Islam, Sawaneh, Seerat, Seerat-e-Nabwi, Urdu Books
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں پوسٹ کردہ | سیرت حلبیہ (Seerat-ul-Halbiya)پر تبصرے بند ہیں
جون 15, 2010
الحمد للہ یہ شرف صرف امت محمدیہ علی صاحبہا الف الف صلوة و الف الف تحیة کو حاصل ہے کہ وہ اپنے پیغمبر کے ہر قول اور ہر فعل کو متصل اور مسلسل سند کے ساتھ پیش کرتی ہے، یہی اور صرف یہی ایک امت ہے کہ اپنے نبی سے متصل ہے۔مولف کتاب نے اس مختصر سیرت میں جہاں صحت ماخذ اور روایات کے معتبر اور مستند ہونے کا التزام کیا ہے وہاں سرار و حکم کا بھی کچھ اہتمام کیا ہے جو انشاءاللہ العزز نافع اور مفید ہوگا۔ جس طرح غیر مستند اور غیر معتبر روایات سے پرہیزکیا گیا ہے ، بالکل اسی طرح کسی ڈاکٹر یا فلاسفر یا کسی یورپی مستشرق سے گھبرا کر نہ کسی روایت کو چھپایا ہے اور نہ ہی کسی حدیث میں ان کی خاطر سے کوئی تاویل کی ہے، اور نہ راویوں پر جرح کر کے اس حدیث کو غیر معتبر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس طرح سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کایہ مختصر مجموعہ حضرات محدثین کے علمی سرمایہ اور ذخیرہ کا ترجمان ہے ، مولف نے جو حضرات محدثین کے یک کمترین خادم اور غلام ہے ،نے محدثین حضرات کے علمی جواہرات اور موتیوں کو سلیقہ اور ترتیب دے کر علم کے شائقین کے سامنے پیش کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اے پروردگار عالم تو ناچیز مولف کی اس ناچیز خدمت کو قبول فرما اور مولف ، ناشرین، اور اشاعت میں تعاون کرنے والے حضرات کے حق میں اس کو خیر جاری اور توشہ آخرت بنا۔آمین ثم آمین
ٹیگز:An-Nabi-ul-Khatim, Biography, Free Books, Islam, Islamic Books, Khatim-ul-Ambia, Muhammad SAW, Nabi, Peghambar-e-Islam, Prophet, Prophet of Islam, Sawaneh, Seerat, Seerat-e-Nabwi, Urdu Books
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں پوسٹ کردہ | Seerat-e-Mustafa SAW (سیرت المصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کامل تین جلد)پر تبصرے بند ہیں
You must be logged in to post a comment.