Archive for the ‘راہ سنت کے باغی فتنے’ Category

Inkaar-e-Hadees k Nataij (انکار حدیث کے نتاءج)

دسمبر 13, 2008

ink_hdsزیر نظر کتاب میں مولف نے تحقیق اور عرق ریزی سے منکرین حدیث کی مختلف کتابوں اور رسالوں سے خود ان کی اپنی عبارات اور تحریرات کے آءینہ میں ان کے عقاءدو اعمال اور افکارونظریات کا اجمالی خاکہ پیش کیا ہے۔ اور یہ واضح کیا ہے کہ ان کا دعوی تو صرف حدیث کے انکار کا ہے لیکن اصول دین کی کوءی چیز ایسی باقی نہیں رہ جاتی جس کا انکار ان کے کسی نہ کسی طبقے نے نہ کیا ہو۔ اس سلسلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی جامعیت پر قدرے مفصل بحث بھی شامل کی گءی ہے ۔واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل

Irshad-il-Shia (ارشاد الشیعہ)

دسمبر 13, 2008

irs_shiزیر نظر کتاب میں شیعہ اور امامیہ اور ان کے جناب خمینی صاحب کے چند اصولی اور بنیادی عقاءد و نظریات اور ان کے بعض فقہی مساءل باحوالہ عرض کیے گءے ہیں تاکہ وہ خود بھی ان پر غور کر سکیں اور اہل السنت والجماعت کے ناظرین کرام بھی ان سے بخوبی آگاہی حاصل کر لیں اور پھر اکابر علماء امت کے فتوے بھی جو شیعہ و امامیہ کے بارے صادر کیے گءے ہیں ملاحظہ کر لیں تاکہ اپنے ایمان کو بچایا جاسکے۔ اس دور الحاد و زندقہ میں ایمان کی حفاظت بہت ہی مشکل کام ہے۔ واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل

Tehzeer-un-Naas (تحذیر الناس)

نومبر 13, 2008

thz_nsithz_nsathz_nsb
زیر نظر کتاب ”تحذیرالناس” کا موضوع حضرت عبداللہ بن عباس کا ایک اثر ہے جس میں لوگوں کی توجہ اس طرف مبذول کی گءی ہے کہ بلاوجہ ایک صحابی رسول کی کہی ہوءی بات کا انکار نہ کریں اور کسی ایک صحابی سے بھی روگردانی جاءز نہیں اس سے مسلمانوں کو ڈرنا چاہیے۔زیر اثر کی وضاحت کیلیے ختم نبوت اور فضیلت محمدی کے موضوع پر نہایت جامع و محققانہ بحث کی گءی ہے۔ نیز زیر نظر کتاب پر باطل پرستوں کے بے جا الزامات کا بھی جاءزہ لیا گیا ہے۔
The Subject matter of the Book “Tehzeer-un-Naas” is to emphasize and explain the Ahl-e-Sunnat wal Jama’at opinion about to regard the Holy Companions of Muhammad SAW (Sahaba), and the importance of Finality of Prohphethood on Muhammad SAW. The false allegations of the false preacher has also been answered in this book by the Great Scholars (Ulama-e-Haq).

Muslamanoun ki Firqa Bandiyon ka Afsana (مسلمانوں کی فرقہ بندیوں کا افسانہ)

نومبر 10, 2008

firq_afمسلمانوں کی فرقہ بندیوں ؛ نام نہاد فرقہ بندیوں کا ذکر کر کے کسی نءے فرقہ کی بنیاد قاءم کرنے کا عام دستور ہو گیا ہے۔ ماتم کرنے والے پہلے امت مرحومہ کےاس خود تراشیدہ انتشار و تشتت کا مرثیہ پڑھتے ہیں اور ایک نءے ٹولی کا اضافہ کرتے ہیں۔ زیر نظر کتاب اسی قصہ کی حقیقت حال کی وضاحت کیلیے تحریر کی گءی ہے اور فرقہ بندیوں کی حقیقت واشگاف کی گءی ہے۔
It has been observed that few people condemn the false Secterian Division in Islam and try to found a new Sect on that base. This book is aimed to unfold the reality behind the Secterian Division of Islam, and to defend such false allegations on Islam.

Jamaat-ul-Muslimeen(جماعت المسلمین)

اکتوبر 27, 2008

زیر نظر کتاب ”جماعت المسلمین” غیر مقلدین سے پیدا ہونے والے نءے فرقہ سے متعلق ہے جو قرآن و حدیث کے نام سے عوام کو دھوکہ دیتا ہے۔اس کتاب میں اس فرقہ کی حقیقت سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے تاکہ وہ صحیح راستہ کو کھو نہ بیٹھیں۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور اس تحریر کو شرف قبولیت عطافرماءے اور اس کو تمام امت مسلمہ کیلیے ذریعہ ہدایت بناءے۔آمیین
A new Sect evolved from Non-Followers of Fiqh (Gher Muqallideen) named Jamaat-ul-Muslimeen who divert the innocent muslims in the name of Quran and Hadiths. This book is aimed at to acknowlege the people from false beliefs and teaching against the Quran and Sunnah.

Modudi Sb aur Unki Tehreerat k Mutaalliq Mazameen (مودودی صاحب اور انکی تحریرات کے متعلق اہم مضامین)

اکتوبر 27, 2008

ulm_modmod_mzmfit_modزیر نظر کتب میں سید ابوالاعلی مودودی کی شخصیت اور ان کی تحریرات کے متعلق حق پرست علماء کے مضامین کو یکجا کیا گیا ہے۔ جس کے مطالعہ کے بعد قارءین کو انداذہ ہوگا کہ موصوف نے دین میں تحریف کے لیے کیا کیا کارہاءے نمایاں انجام دیے ہیں اور کس طرح ان کے افکار میں شیعہ تبراء کا غلبہ پایا جاتاہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق نصیب ہو۔آمین

Fitna Inkar-e-Hadith(فتنہ انکار حدیث – پرویزیت)

اکتوبر 27, 2008

غلام احمد پرویز کا انکار حدیث اور کفر خود انکی تحریر کی روشنی میں؛ہر تنقیح پر بحث قرآن کریم اور دوسرے ادلہ سے فکر پرویزی کا ابطال؛ اور پرویز اور دیگر منکرین حدیث کے بارے میں مختلف مسالک کے علماء کرام کا متفقہ فیصلہ اس کتاب کا موضوع ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ اس کاوش کو عوام الناس کی فلاح اور ابطال باطل کا ذریعہ بناءے۔ آمین
This Book is aimed at the Illustration of the false belief of Mr. Ghulam Ahmed Perwaiz of Tolu-e-Islam. All the allegations and beliefs are proved void in the light of Quran and Hadiths. This book also includes opinion of Ulamas from various school of thoughts.

Agha Khaniyat Ulama-e-Ummat ki Nazar me (آغا خانیت علماء امت کی نظر میں)

اکتوبر 16, 2008

پاکستان میں جن افراد کو آغاخانی کہاجا تا ہے انکا ابتداءی تعلق اسماعیلی مذہب کی نزاری شاخ سے ہے۔ اسماعیلی مذہب کی ابتداء دوسری صدی ہجری کے اواخر میں ہوءی۔ اسماعیلیوں کے عقاءد پر یونانی ؛ایرانی؛مجوسی اور نصرانی فلسفوں کا شدید غلبہ نظرآتا ہے۔ ان کے یہاں تعلیمات کو دوحصوں میں منقسم کیا گیا ہے؛ظاہری اور باطنی۔اس کتاب میں آغاخانیوں کے موجودہ عقاءد کی روشنی میں دنیا بھر کے جید علماء کرام سے فتاوی حاصل کر کے کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔
The people known as Agha Khani, belong the Nazari Branch of Ismailia. It was originated in the Second Centry Hijri and their beliefs are immensely under influnce of Christianities, Jewism, Greek, Iranian philosopher and the people who worship fire. In the light of their current faiths and beliefs, Fatawas (Islamic Jurisprudence) are collected from renowned Ulamas (Scholars) of the world and gathered in this book.

Ghamidi Mazhab kya h? (غامدی مذہب کیا ہے؟)

اکتوبر 16, 2008

پاکستان میں حال ہی میں ایک نءے فتنے نے سر اٹھایا ہے جو اگرچہ تجدد پسندی کی کوکھ سے برآمد ہوا ہے مگر اس نے اسلام کے متوازی ایک مذہب کی شکل اختیار کر لی ہے اور اس فتنے کا نام ہے”غامدیت”۔یہ پورے دین اسلام کو بگاڑنے اور اس میں فساد برپا کرنے کا دوسرا نام ہے۔اس کتاب کی تصنیف کا مقصد اسی فتنہ کی سرکوبی ہے اللہ سے دعا ہے کے اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرماءے اور لوگوں کی رہنماءی کا ذریعہ بنے۔
Recently a new hellion named Javed Ahmed Ghamidi, who based upon the Modernism but shaping a new religion parallel to Islam and so known as “Ghamdiat”. This book is aimed to overcome this new challenge to Muslim Ummah. May Allah accept this effort, and Bless the author in this world and hereafter, and make this book a tool of guidance for everyone.

Fitna-e-Gohar Shahi (دورجدید کا مسیلمہ کذاب گوہر شاہی)

اکتوبر 16, 2008

ریاض احمد گوہر شاہی نے اسلام کے مقابلہ میں ایک نیا دین وضع کر کے اپنے آپ کو ایک نءے دین کے بانی کی حیثیت سے متعارف کرایا۔ اس ملعون نے مسلمات دین میں سے ہر ایک پر اپنی تنقید کے تیز و تند نشتر چلاءے ہیں۔اس تناظر میں ایک ایسی کتاب کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جو اس فتنہ کا تعاقب کرے اور اسکی حقیقت پر سے پردہ اٹھاءے۔ الحمدلللہ پیش نظر کتاب کی صورت میں یہ کمی پوری ہوءی۔
In the Mid 90s, Muslims of Pakistan faced a challenge in shape of a false Mehdi named Gohar Shahi, who worked under the name of Anjuman Sarfaroshan-e-Islam, and claimed to be Mehdi, Jesus, and Kalki Awtar. He created confusion in all aspects of Islam and tried to disperse the Muslims from the path of Quran and Sunnah. In this scenario, a book was needed immensely to warn the people and void his false beliefs. Author felt the responsibility and written this excellent book and replied bitterly the false preachers. Right click and select “Save Target As” to download.


Follow

Get every new post delivered to your Inbox.